سابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کےریڈ وارنٹ انٹرپول کو بھجوادئے گئے،وزارت داخلہ حکومت پاکستان نے اسحاق ڈار کے ریڈوارنٹ کے اجراءکی منظوری دی تھی۔

سپریم کورٹ میں اسحاق ڈار طلبی کیس کی سماعت ہو ئی ، وزارت داخلہ حکومت پاکستان کی جانب سے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرایاگیا جس میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ انٹرپول کو بھجوادیئے ہیں ،جس کی اجازت وزارت داخلہ نے دی تھی ۔

واضح رہے کہ اسحا ق ڈار کی طلبی کا اشتہار احتساب عدالت کے نوٹس بورڈ پر لگایا گیا تھا جس میں 10روز میں انہیں پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا تاہم ان کی عدم ھاضری پر انہیں اشتہاری قرار دیاگیا اور اب ان کے ریڈ وارنٹ بھی جا ری کر دیئے گئے ہیں ۔

SHARE

LEAVE A REPLY