مغفرت کا بلال ہے تحفہ

0
42

دین احمد کے نور کا حاصل
حمد حق ہے شعور کا حاصل

حمد تورات کا اجالا ہے
حمد ہی ہے زبور کا حاصل

رب کون و مکاں کی وحدت ہی
ہے پیام حضور کا حاصل

میرے اشعار حمد کو سمجو
عشق رب غٖٖفور کا حاصل

آج کی حمد پاک ہے میری
کیفیت کا سرور کا حاصل

خالق لم یزل کی مد حت ہے
ہر صدائے طیور کا حاصل

مغفرت کا بلال ہے تحفہ
ذکر رب شکور کا حاصل

بلال رشید

SHARE

LEAVE A REPLY