ایشیائی نوبل انعام برائے سن 2018 کا اعلان کر دیا گیا

0
41

فلپائن کے رامون میگسیسے ایوارڈ، جسے ایشیائی نوبل پرائز بھی قرار دیا جاتا ہے، کے رواں برس کے چھ حق داروں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ان میں کمبوڈیا میں نسل کشی کے دور میں بچ جانے والے ایک انسانی حقوق کے کارکن یُوک چانگ، بھارت میں ذہنی مریضوں کو تحفظ فراہم کرنے والے ماہر نفسیات بھارت وتوانی، فلپائنی کمیونسٹوں کے ساتھ مذاکرات کرنے والے ہووارڈ ڈی، معذوروں سے امتیاز برتنے کے خلاف آواز بلند کرنے والا ویتنامی ووہ تھی ہوانگ ین۔

مشرقی تیمور میں غریبوں کے لیے کیئر مراکز بنانے والی شخصیت ماریا ڈی لُورڈزاور بھارت کے دیہات میں غریب طلبا کو تعلیم دینے والا معلم سونم وانگ چُوک شامل ہیں۔ میگسے سے فاؤنڈیشن کی جانب سے یہ انعام براعظم ایشیا سے تعلق رکھنے والوں افراد کو دیا جاتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY