کامیاب امیدواروں کے گوشوارے جمع کرانے کا آج آخری دن

0
123

عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے لیے اخراجات کے گوشوارے جمع کرانے کا آج آخری دن ہے۔

ذرائع کے مطابق کامیاب امیدوار انتخابات میں اخراجات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرانے کے پابند ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ جو امیدوار اخراجات کے گوشوارے جمع نہیں کرائیں گے ان کی کامیابی کا سرکاری اعلامیہ جاری نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات سے پہلے امیدواروں کو اخراجات کے لیے الگ بینک اکاؤنٹ کھولنے کی ہدایت کی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY