تیسرا ٹیسٹ ۔ پاکستان کے پندرہ رکنی اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں

0
185

ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے لیئے پاکستان کے پندرہ رکنی اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 30 اکتوبر سے شارجہ میں کھیلا جائے گا جس کے لیئے ابوظہبی ٹیسٹ کے پندرہ رکنی اسکواڈ کو برقرار رکھا گیا ہے ۔

پاکستانی اسکواڈ کپتان مصباح الحق ، اظہر علی ، سمیع اسلم، اسد شفیق ، یونس خان ، بابر اعظم ، سرفراز احمد ، محمد نواز ، یاسر شاہ ، محمد عامر ، وہاب ریاض ، سہیل خان ، راحت علی ، عمران خان اور ذوالفقار بابر پر مشتمل ہے

SHARE

LEAVE A REPLY