برطانیہ زہریلی گیس کے حملے میں ملوث دو ملزمان کی حوالگی کے لیے روس سے باقاعدہ درخواست کرنے والا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ برطانوی شہر سالسبری میں سابق روسی ڈبل ایجنٹ سیرگئی اسکریپل اور ان کی صاحب زادی پر ہونے والے حملے میں ملوث دو ملزمان کو برطانیہ لائے جانے کی درخواست کی جائے گی۔

مارچ میں ہونے والے اس حملے میں اسکریپل اور ان کی بیٹی کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا اور اب وہ صحت یاب ہو چکے ہیں۔ برطانیہ نے اس حملے میں اعصاب پر حملہ آور ہونے والے روسی کیمیکل نوواچوک کی شناخت کی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY