لاہورہائیکورٹ کےقائم مقام چیف جسٹس نےاین اے 73 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست سماعت کیلئے جسٹس مامون الرشید کو بھجوا دی ہے،وہ کل یعنی منگل کو سماعت کریں گے۔

درخواست گزار کے وکیل نے کورٹ میں موقف دیا کیا کہ ریٹرنگ افسر نے پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 فراہم نہیں کیا، حلقے میں 7ہزار 346ووٹ مسترد ہوئےجبکہ عثمان ڈار اور خواجہ آصف میں صرف 1406 ووٹوں کا فرق ہے۔

وکیل نے اپنے موقف میں یہ بھی کہا کہ ریٹرنگ افسر نے دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی تاہم عدالت خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک کردوبارہ گنتی کا حکم دے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے این اے 73سے اپنے مدمقابل ن لیگ کے کامیاب امیدوار خواجہ آصف کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیاتھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY