برطانوی حکومت نے بھارت مخالف احتجاجی ریلی رکوانے کی بھارتی درخواست مسترد کردی ہے ۔

بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق لندن میں سکھوں کا مظاہرہ 12 اگست کو ہوگا ،جسے رکوانے کےلئے بھارتی حکومت نے برطانوی حکومت سے درخواست کی تھی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سکھ فار جسٹس نامی تنظیم نے ریفرنڈم 2020 ء مہم کے سلسلے میں 12 اگست کو لند ن میں احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا ہے ۔

بھارت کی جانب سے گزشتہ ماہ برطانوی حکومت کو خط لکھ کر ریلی رکوانے کی درخواست کی گئی جسے مسترد کردیا گیا۔

برطانوی حکومت نے اپنے جواب میں کہا کہ برطانیہ میں عوام کو پرا من احتجاج کا حق حاصل ہےاور اگر کسی قسم کی قانون کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو اس کو روکنے کے لئے تمام تر انتظامات کئے جائیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY