اسد قیصر اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے پی ٹی آئی کے امیدوار

0
305

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے بتایا ہے کہ اسد قیصر اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے ہمارے امیدوار ہوں گے۔

اسلام آبا د میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پنجاب میں ہمیں واضح اکثریت حاصل ہے اور ہم حکومت بنانےکی پوزیشن میں ہیں ۔

’’اسد قیصر اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے پی ٹی آئی کے امیدوار ہونگے‘‘
اسد قیصر
شاہ محمود کا کہنا تھا کہ اسد قیصر کے پی اسمبلی میں اسپیکر رہے چکے ہیں اور وہ تمام روایات سے واقف ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تحریک انصاف نے چوہدری محمد سرور کو گورنر پنجاب بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

اس موقع پر شاہ محمود نے کہا کہ ہم ایم کیو ایم کے بے حد مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمارا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY