عمران نااہلی کیس، جسٹس اطہر من اللہ کی معذرت، بنچ ٹوٹ گیا

0
185

عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کرنے والا اسلام آباد ہائی کورٹ کا بنچ ایک بار پھر ٹوٹ گیاہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے عمران خان نااہلی کیس سننے سے معذرت کر لی ہے جس کی وجہ سے یہ بنچ ٹوٹ گیا ہے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے معذرت کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا تعلق سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے رہا ہے اس وجہ سے افتخار چوہدری کی پارٹی کے رکن کی طرف سے دائر درخواست نہیں سن سکتا۔

بنچ ٹوٹنے کے بعد نیابنچ بنانے کے لیے معاملہ واپس چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھجوا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے لیے 2رکنی بنچ جسٹس شوکت عزیز کی سربراہی میں قائم کیا گیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY