شام میں امریکی حمایت یافتہ دستوں نے دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کا ایک حملہ ناکام بنا دیا ہے۔ سیریئن آبزرویٹری نے آج ہفتے کو بتایا کہ اسلامک اسٹیٹ نے مشرقی شامی صوبے دیر الزور میں تیل کی تنصیبات کے قریب واقع فوجی بیرکس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ اس دوران سات دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ اس تناظر میں امریکی سربراہی میں قائم عسکری اتحاد اور کرد جنگجو تنظیم ’ایس ڈی ایف‘ کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY