صدارتی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی پیر سے جمع ہونگے

0
1660

آئندہ صدر کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی پیر کو جمع کرائے جائیں گے، پاکستان تحریک انصاف نے عارف علوی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اعتزاز احسن کو صدارتی امیدوار نامزد کررکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ صدر کے انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی پیر کے روز اسلام آباد’ لاہور’ کراچی’ پشاور اور کوئٹہ میں پریذائیڈنگ افسران کو جمع کرائے جائیں گے،ریٹرننگ افسران بدھ کو صبح دس بجے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کریں گے جبکہ امیدوار اس سے اگلے روز دن بارہ بجے تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔سینٹ ،قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ارکان اگلے مہینے کی چار تاریخ کو نئے صدر کے انتخاب کے لئے ووٹ ڈالیں گے۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد اور لاہور،کراچی،پشاور اور کوئٹہ میں متعلقہ صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ صبح دس بجے شروع ہوگی جو سہ پہر چار بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ انیس اگست کو پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے اعتزاز احسن کو صدرپاکستان کے انتخاب کیلئے اپوزیشن کے متفقہ امیدوار نامزد کیا تھا، آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ان کے جیسا قابل رہنما ہی پاکستان کا صدر ہونا چاہیے۔

اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف زرداری نے اعتزاز احسن کو صدرارتی امیدوار نامزد کردیا جبکہ ان کیلئے لابنگ کرنے کیلئے خورشید شاہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی بنائی گئی ہے

SHARE

LEAVE A REPLY