پرویز رشید وزارت سے فارغ۔ خواجہ آصف خاندان سمیت دبئی روانہ

0
638

صفدر ھمٰدانی

اسلام آباد سے موصولہ تازہ اطلاعات کے مطابق وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کو انکی وزارت سے فارغ کر دیا گیا ہے تا ہم ابھی انکی جگہ کوئی دوسرا نام سامنے نہیں آیا لیکن سیاسی حلقے مشاہد اللہ کانام لے رہے ہیں

دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف خاندان سمیت دبئی روانہ ہو گئے ہیں اور اس روانگی کی کوئی وجہ نہیں معلوم ہو سکی تاہم ان دونوں خبروں کا تعلق مبینہ طور پر سیرل المیڈا کی ڈان میں شائع متنازعے خبر سے بتایا جاتا ہے

روزنامہ ڈان کی خبر کے مطابق ذرائع سے سامنے آنے والی معلومات کے مطابق پرویزرشید سے دو روز قبل وزارت اطلاعات واپس لی جاچکی تھی جس کے بعد وہ اپنے دفتر نہیں جارہے تھے جبکہ سرکاری امور بھی انجام نہیں دے رہے تھے۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں ایک اعلیٰ سطح کی سرکاری میٹنگ کے حوالے سے ڈان اخبار کے صحافی سیرل المیڈا کی خبر شائع ہوئی تھی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق خواجہ آصف اپنے اہل خانہ کے ساتھ نجی مصروفیات کے باعث دبئی گئے ہیں جہاں وہ تقریب میں شریک ہوں گے۔

سینیئر صحافی مظہرعباس کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کے بیرون ملک جانے سے سوالات اٹھیں گے جس کی سرکاری طور پر وضاحت ضروری ہے۔

ذرائع کے مطابق خواجہ آصف کی ملاقاتیں آج طے تھیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY