صدارتی امیدوار پی ٹی آئی عارف علوی واضح اکثریت سے جیت کیلئے پُرامید

0
44

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں واضح اکثریت سے کامیاب ہوں گا، تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے سارے ووٹ مجھے ہی ملیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار عارف علوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایک ماہ کے دوران سب سے رابطے رہے، ووٹ لینے ہر جگہ گیا، جو آئین کہتا ہے وہی میری ترجیحات ہوں گی۔ انہوں نے کہا کوشش ہوگی لوگوں کے تن پر کپڑا اور سر پر چھت ہوں، انصاف اور روزی ملے، سابق صدر اور میرے کردار میں فرق ممنون حسین یا پھر میرے منتخب ہونے کے بعد پوچھیے گا۔

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا خاموش اور غیر متحرک صدر نہیں بننا چاہتے، کامیابی کے بعد آئینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے اپنی جان لگا دیں گے، تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم میرے چیئرمین ہیں اور رہیں گے، واضح اکثریت سے جیتوں گا، بہت سے اراکین نے ووٹ دینے کا وعدہ کیا ہے، پانی پاکستان کا بہت بڑا مسلہ ہے، اس کے حل کیلئے اپنا آئینی کردار ادا کروں گا۔

پی ٹی آئی کے صدارتی امیدوار نے کہا کہ عمران خان اور اپنی جماعت کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے صدر کے عہدے کیلئے نامزد کیا، ایگزایکٹو کی تمام تر ذمہ داری وزیراعظم پر ہے، ایک متحرک صدر پاکستان کی یکجہتی کیلئے حکومت کی مدد کر سکتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY