سڈنی آسٹریلیا میں جشن آزادی کے پروگرام پانچ اگست سے شروع ہوکر تیس اگست پر اختتام پذیر ہوئے۔سڈنی میں موجود پاکستانی کمیونٹی نے ہر جشن ازادی پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اور پاکستان سے باہر رہ کر آسٹریلیا کی مصروف زندگی سے ٹائم نکال کر ملک سے محبت کا اظہار کرنے کیلئے جشن میں پہنچتے۔
میری پہچان پاکستان تنظیم نے بینکسٹان تھیٹر میں ایک کامیاب جشن ازادی پروگرام کا انعقاد کیا تھا۔جس میں پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
جشن آزادی کے پروگرام کے ٹکٹیں پروگرام سے چند روز پہلے بک چکی تھی۔پروگرام کا باقاعدہ اغاز تلاوت کلام پاک ہوا۔اسکے بعد قومی ترانہ گایا گیا۔جازیب حان نے اپنے سریلی اواز میں صوفیانہ کلام سائیں تو ہے- تو ہے میرا سچا سائیں پیش کیا۔پاکستانی ملی نغمے گائے گئے۔پروگرام میں سپیچ کمپیٹیشن ہوئی۔کوئز مقابلے میں چاروں صوبوں کے ٹیموں نے حصہ کیا۔جو بلوچستان نے جیت لیا۔مشہور شاعر ریحان علوی نے(کس ناز سے اپنے بچوں کے ہم ناز اٹھایا کرتے تھے) کو حوبصورت انداز میں پیش کیا۔
ارتقائے پاکستان سٹیج ڈرامہ پیش کیا گیا۔ جس میں پاکستان کے 1965 سے لیکر 2005 تک تاریخی واقعات پیش کئے گئے۔
بچوں نے چاروں صوبوں کے کلچرل ڈریس پہن کر سٹیج پر پرفارم کیا پاکستان کے مختلف ہیروزکے گیٹ اپ میں اکر بچوں نے اپنے ہیروز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ان ہیروز میں کھلاڑی،فن کار،فوجی، سیاستدان اور مذہبی شخصیات شامل تھیں

کونسلر جنرل اف پاکستان عبدالماجد یوسفہانی نے میری پہچان پاکستان کے کی ٹیم کو ورک کو سراہا۔

میری پہچان پاکستان میں گزشتہ دو سالوں میں بہترین پر فارمنس پیش کرنے والوں( بے نظیر بھٹو)انشال فاطمہ بیسٹ کریکٹر2016۔
بیسٹ ڈرامہ ایکٹر ایمان شاہ 2016۔
بیسٹ کریکٹر (عارف لوہار) محیب عاتیق 2017
بیسٹ ڈرامہ ایکٹر( میجر عزیز بھٹئ) سہیل سرور کو ایوارڈز سے نوازا گیا ۔
پروگرام کے اخر میں حاضرین سے بھی سوال کئے گئے اور صخیخ جواب دینے والوں کو انعامات سے نوازا گیا۔

اس پروگرام سے جو پیسہ اکٹھا ہوا۔ وہ پاکستان میں کریسنٹ ریلیف یتیم بچوں کی تعلیم اور صحت پر کریگی۔
آسٹریلیا میں اسطرح کے پروگرام بہت ضروری ہے تاکہ ہمارے جوان بچے جو آسٹریلیا میں مقیم ہے وہ اپنے کلچر اور تاریخ سے باخبر ہو۔پروگرام کے اخر میں سب مہمانوں میں کھانا تقسیم کیا گیا۔
اور پروگرام میں شریک مہمانوں نے میری پہچان پاکستان ٹیم کو کامیاب ایونٹ منعقد کرنے پر مبارک باد دی گئی

جابر حسین

SHARE

LEAVE A REPLY