آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی ہے۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق وزیرِاعظم میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعون

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انھیں اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا کرے، آمین۔
چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خاندان کے ساتھ تعزیت کی ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے اپنے تعزیتی پیغام میں بیگم کلثوم نواز کی وفات پر اظہارِ افسوس کیا اور مرحومہ کے غمزدہ خاندان کیساتھ بھی تعزیت کی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، آمین۔

SHARE

LEAVE A REPLY