کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان گرفتار کر لیئے ہیں۔ پاک کالونی میں پولیس مقابلے میں ملزم ہلاک ہو گیا ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ ناصر آفتاب کے مطابق پاک کالونی میں چھاپا مار کارروائی کے دوران ملزم نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم زخمی ہو گیا، تاہم دوران علاج ملزم انور نے دم توڑ دیا۔ ہلاک ملزم ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میٕ ملوث تھا۔

اُدھرعزیز بھٹی تھانے کی حدود میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم شعیب لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہے۔

نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لیئے۔ بلدیہ ٹاون مدینہ کالونی سے بھی ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بلدیہ ٹاون کے علاقے اتحاد ٹاون میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا، جس میں40 سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا ہے، تاہم پولیس کی جانب سے کوئی گرفتاری ظاہر نہیں کی گئی ہے

SHARE

LEAVE A REPLY