شاہ رخ خان کا بیٹی سہانا کے لیے محبت بھرا پیغام

0
52

لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے اپنی بیٹی سہانا خان کا پلے دیکھنے کے بعد ان کے لیے ایک محبت بھرا پیغام سوشل میڈیا پر جاری کیا ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اپنی نئی فلم ’زیرو‘ کی تشہیری مہم کے سلسلے میں بے حد مصروف ہیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے اپنی بیٹی سہاناخان کے لیے وقت نکالا اور ان کا پلے ’رومیو جولیٹ‘ دیکھنے کے لیے اچانک لندن پہنچ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سہانا خان لندن کے ’Ardingly College‘ میں زیر تعلیم ہیں، چند روز قبل ا نہوں نے اپنے کالج میں ہونے والے ایک ’رومیو جولیٹ‘ نامی پلے میں حصہ لیا تھا، جس میں سہانا نے جولیٹ کا کردار ادا کیا۔

شاہ رخ خان سہانا کی پلے میں پرفارمنس دیکھنے کے لیے کچھ دن کی چھٹی لے کر اچانک لندن پہنچ گئے۔ لندن میں انہوں نے سہانا کے ساتھ تصویر لی اور اسے سوشل میڈیا پر نہایت خوبصورت پیغام کے ساتھ شیئر کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY