پنجاب اسمبلی کی نشست حلقہ پی پی 168 میں ضمنی انتخاب آج ہوگا۔ یہ نشست پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماخواجہ سعد رفیق نے خالی کی تھی۔

الیکشن کمیشن نے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ اس موقع پر سیکوریٹی کےسخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولنگ کاوقت صبح 8سےشام5بجےتک بغیرکسی وقفہ کےجاری رہےگا۔پی پی168میں کل ووٹرزکی تعداد1لاکھ23ہزار512ہے۔مرد72ہزار288اور51ہزار224خواتین ووٹرزہیں۔حلقے میں کل83پولنگ سٹیشنزقائم کئےگئےہیں۔حساس پولنگ اسٹیشنزپررینجرز کےدستےتعینات کیےجائیں گے۔

اس کے علاوہ 3ڈی ایس پیز،17ایس ایچ اوز،717افسران واہلکارڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوگی اور بغیرکسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔رانا خالد قادری ایڈووکیٹ پاکستان مسلم لیگ (ن) جبکہ ملک اسد علی کھوکھر پاکستان تحریک انصاف کےامیدوارہیں۔ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار کی حمایت کااعلان کیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY