آئی جی جیل شاہد بیگ نے کیمپ جیل لاہور میں سرگودھا یونی ورسٹی کے چیف ایگزیکٹوآفیسر میاں جاوید کی ہتھکڑی میں ہلاکت کا نوٹس لے لیا۔

سرگودھا یونیورسٹی لاہور کیمپس کے سربراہ میاں جاوید کیمپ جیل میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے، میاں جاوید یونیورسٹی کیمپس کے غیر قانونی کیس کے معاملے میں نیب کے زیر حراست جوڈیشل ریمانڈ پر تھے۔

میاں جاوید کے انتقال کے بعد ان کے ورثا کی جانب سے پولیس سے درخواست کی گئی کہ ان کی ہتھکڑیاں اتار دی جائیں لیکن لاہور پولیس کے ملازمین نے ہتھکڑیاں اتارنے سے انکار کر دیا، مجسٹریٹ کے آنے کے بعد میاں جاوید کے ہاتھوں سے ہتھکڑیاں اتاریں گئیں۔

اس معاملے پر ڈی آئی جی جیل کو دوروز میں انکوائری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY