ابوظبی کے ولی عہد تین دن سے پاکستان میں کیا کر رہے تھے۔صفدر ھمدانی

1
265

اگر امریکہ میں دنیا کی موجودہ حکومتوں کی بدحواسیوں اور بوالعجبیوں کا مقابلہ ہو تو امریکہ کے ٹرمپ اور پاکستان کی عمران نیازی حکومت کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہو گا اور بہت ممکن ہے کہ یو ٹرن اور دروغ گوئی کا ایوارڈ دونوں میں برابر کا تقسیم کرنا پڑے

بہت دور کے واقعات کریدنے کی ضرورت نہیں۔ ٹرمپ نے چند روز پہلے کہا کہ شام سے فوجیں نکالی جا رہی ہیں کہ ہم نے وہاں اسلامک جہاد پر فتح پا لی ہے اور اب ایک روز پہلے انکے مشیر جان بولٹن کا کہنا ہے کہ ابھی فیصلہ نہیں ہوا تا ہم انخلا مرحلہ وار ہو گا

یہاں مستقل شور مچا ہوا تھا کہ دبئی کے ولی عہد ایک روز دورے پر پاکستان آ رہے ہیں اور اربوں ڈالر دے کر جائیں گے۔ اربوں ڈالر تو عرب ہی دے سکتے ہیں اور ہمارا یہ موضوع بھی نہیں لیکن ہمارا سوال یہ ہے کہ اب جو تاریخ پاکستان کے دروغ ترین وزیر اطلاعات فواد چوہدری یہ کہہ رہے ہیں کہ شہزادہ صاحب تین دن سے پاکستان میں تھے تو سوال یہ ہے کہ وہ غیر اعلانیہ کہاں تھے اور کس اعتکاف میں مصروف تھے

بارہ سال بعد آئے بھی اور تین دن روپوش رہے کن کاموں میں؟

فواد چودھری نے کہا ہے کہ یہ کہنا غلط ہے کہ ابو ظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان دو گھنٹے کے لیے آئے اور چلے گئے، حقیقت یہ ہےابوظبی کے ولی عہد تین دن سے پاکستان میں تھےاور آج اسلام آباد سے واپسی ہوئی، ایسے دوروں کی تمام تفاصیل پہلے سے طے ہوتی ہیں، یہ دورہ بھی ایسے ہی ایک تسلسل میں تھا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی کا کہنا تھا کہ ابو ظبی کے ولی عہد کا سرکاری دورہ ایک روزہ تھا۔ جو طے شدہ شیڈول کےتحت مکمل ہوا

کس کی بات پر یقین کیا جائے؟

صفدر ھمدانی

SHARE

1 COMMENT

LEAVE A REPLY