بحیرہ روم یورپ جانے کی کوشش میں 300سے زائد تارکین وطن ہلاک یا لاپتہ ہوگئے ہیں۔ لیبیا میں کشتی ڈوبنے سے7 افراد ہلاک اور 100سے زائد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

عرب ٹی وی نے بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرین کے حوالے سے بتایا ہے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران بحیرہ روم میں تارکین وطن کو غیر قانونی طریقے سے یورپ لے جانے والی چار کشتیاں ڈوب گئی ہیں۔

ان حادثوں میں تقریبا340 افراد لاپتہ ہیں یا پھر سمندر برد ہوچکے ہیں۔ لیبیا کے ساحل کے قریب بھی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے7 افراد ہلاک اور100 سے زائد لاپتہ ہوگئے ہیں، جبکے27 افراد کو زندہ بچالیا گیا ہے۔

رواں برس کے دوران بحیرہ روم میں لاپتہ یا ڈوب کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4500سے تجاوز کرگئی ہے۔ گزشتہ برس 3700 سے زائد افراد بحیرہ روم کی نذر ہوئے تھے

SHARE

LEAVE A REPLY