ازبکستانی پارلیمان نے وزیراعظم کو عبوری صدر مقرر کر دیا

0
286

وسطی ایشیائی ریاست ازبکستان کی پارلیمنٹ نے وزیراعظم شوکت میرزایف کو ملک کا عبوری صدر مقرر کر دیا ہے۔

ازبک صدر کا منصب اسلام کریموف کی رحلت کے بعد خالی ہو گیا تھا۔ کریموف گزشتہ ہفتے کے دوران فالج کے حملے کے بعد جانبر نہیں ہو سکے تھے۔ ازبک دستور کے مطابق صدر کی رحلت کے بعد تین ماہ کے دوران نئے صدر کا انتخاب کیا جانا لازمی ہے۔

شوکت میرزایف کو پہلے ہی کریموف کے جانشین کے طور پر دیکھا جا رہا تھا۔ وہ کریموف کی تدفین کی رسومات کے نگرانِ اعلیٰ بھی تھے۔ میرزایف گزشتہ تیرہ برسوں سے ازبکستان کے وزیراعظم کے منصب پر فائز تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY