اسپینش لیگ میں کھیلا جانے والا بارسلونا اور ریال میڈرڈ کا سنسنی خیز میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

فٹبال کی دنیاکی دو بڑی ٹیموں لیون میسی کی بارسلونا اور کرسٹیانو رونالڈو کی ریال میڈرڈ جب آپس میں ٹکرائیں تو دونوں نے ایک دوسرے کو ٹف ٹائم دیا۔

بارسلونا کے لوئیس سواریز نے کھیل کے 53ویںمنٹ میں گول کیا جس کو ریال میڈرڈ کے سرجیو راموس نے آخری لمحات میں گول کرکے برابر کردیا۔

اس میچ کے بعد ریال میڈریڈ 34پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور بارسلونا 28پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل ’جیو سوپر‘ سے یہ میچ براہ راست دکھایا گیا

SHARE

LEAVE A REPLY