انڈونیشیا میں شدید زلزلہ، درجنوں ہلاکتیں

0
363

انڈونیشیا میں بدھ کی صبح آنے والے شدید زلزلے میں کم از کم افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا کے جزیرہ سماٹرا کے انتہائی شمال میں واقع علاقے پائیڈی جایا میں سیکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

زلزلے کی جھٹکے اتنے شدید تھے کہ ان کی وجہ سے گھروں، دوکانوں اور مساجد سمیت درجنوں عمارت منہدم ہو گئیں۔ امدادی کارکن بھاری مشینری کی مدد سے ملبے تلے دب جانے والے افراد کی تلاش کر رہے ہیں۔

ملک کے قدرتی آفات سے بچاؤ کے قومی ادارے کے عہدیدار سوتوپو نگراؤ نے ایک بیان میں کہا کہ “زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے اور جب گھر گرنے لگے تو کئی لوگ خوفزدہ ہو کر باہر نکل آئے۔”

امریکہ کے جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.5 اور اس کا مزکز ریولیٹ شہر کے قریب تھا۔ دوسری طرف انڈونیشیا کے آب و ہوا، موسمیات اور ارضی طبیعیات سے متعلق ادارے کا کہنا ہے کہ اس زلزلے کی وجہ سے سونامی پیدا نہیں ہوا ہے۔

انڈونیشیا دنیا کے اس خطے میں واقع ہے جہاں زلزلے آتے رہتے ہیں۔ 2004 میں سماٹرا جزیرے میں آنے والے زلزلے کی وجہ سے آنے والی سونامی سے انڈونیشیا اور دیگر قریبی ملکوں میں دو لاکھ 30 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY