امریکی بزنس میگزین ’فوربز‘ نے مسلسل چوتھے برس روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو دنیا کی طاقتور ترین شخصیت قرار دیا ہے۔ جریدے کے مطابق روسی صدر نے اپنے ملک کا اثر و رسوخ دنیا کے تقریباً ہر کونے میں پہنچا دیا ہے۔

اس اقتصادی جریدے نے اپنی سالِ رواں یعنی 2016ء کی فہرست میں امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دوسری پوزیشن پر رکھا ہے۔ اس سال جرمنی کی چانسلر انگیلا میرکل کو دنیا کی تیسری با اثر اور طاقتور ترین شخصیت قرار دیا گیا ہے۔

مجموعی طور پر 74 ناموں پر مشتمل اس فہرست میں چوتھے اور پانچویں نمبر پر چینی صدر شی جن پنگ اور پاپائے روم فرانسس کے نام ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY