برسبین ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں429رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، اسمتھ اور ہینڈز کومب نے سنچریاں اسکور کیں۔

وولن گابا، برسبین میں کھیلے جارہے ڈے نائٹ ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نے 288 رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر نامکمل اننگز شروع کی، جب مجموعی اسکور 323رنز پر پہنچا تو کپتان اسٹیون اسمتھ 130رنز بناکر وہاب ریاض کی گیند پر وکٹ کیپر سرفراز احمد کو کیچ دے بیٹھے۔

نئے بیٹسمین میڈیسن زیادہ دیر وکٹ پرنہ ٹھہر سکے اور صرف ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے، ان کی وکٹ بھی وہاب ریاض کے حصے میں آئی۔ اگلی وکٹ کیلئے بھی پاکستان کو زیادہ دیر انتظار نہیں کرنا پڑا اور میتھیو ویڈ سات رنز کے اسکور پر محمد عامر کی باہر جاتی ہوئی گیند کو کھیلنے کی کوشش میں سلپ میں اظہر علی کو کیچ دے بیٹھے۔

کینگروز کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ یوں ہی جاری رہا اور مچل اسٹارک صرف 10رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ اس دوران پیٹرہینڈزکومب نے اپنی سنچری مکمل کی، ٹیسٹ کرکٹ میں یہ ان کی پہلی سنچری ہے۔

دوسرے روز پہلا سیشن پاکستانی بولرز کے نام رہا اور 89رنز کے عوض 4آسٹریلوی بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، چائے کے وقفے پر کینگروز نے اپنی پہلی اننگز میں7کٹوں کے نقصان پر377رنز بنالئے تھے۔

چائے کے وقفے کے بعد آسٹریلیانے اپنی اننگز دوبارہ شروع کی، مجموعی اسکورمیں صرف تین رنز کے اضافے کے بعدہیزل ووڈصرف آٹھ رنز بناکرمحمد عامر کا شکار ہوگئے، اسی اسکور پر ہینڈزکومب بھی وکٹ گنوابیٹھے، وہ 105رنز بناکر وہاب ریاض کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔

دسویں وکٹ کی شراکت میں لایون اور برڈ نے 49رنز بناکر اسکور 429رنز تک پہنچادیا، لایون 29رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی طرف سے محمد عامر اور وہاب ریاض نے 4، 4 جبکہ یاسر شاہ نے2 کھلاڑی کو آؤٹ کی

SHARE

LEAVE A REPLY