چترال میں گرم چشمہ کے علاقے زیارت سے تعلق رکھنے والی 14سالہ لڑکی حسینہ گل کے حویلیاں طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے ماں، باپ، دو بھائیوں اور دو بہنوں کی تدفین آبائی علاقے میں کردی گئی۔

چترال کے ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے جاں بحق 6 افراد میں گل نورانی، مرزا گل، ثمینہ گل، زاہدہ پروین، فرحان علی اور حسن علی شامل ہیں ۔

تمام افراد کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد انہیں علاقہ ایژ کے قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا ہے،ان افراد کی نماز جنازہ میں کمانڈنٹ چترال اسکاؤٹ، ایم پی اے سلیم خان سمیت بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے

SHARE

LEAVE A REPLY