سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا جب کہ وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

قومی سلیکشن کمیٹی نے اعلان کردہ 16 رکنی ٹیم میں محمد حریرہ اور عامر جمال کو پہلی بار شامل کیا ہے جب کہ سابق جنوبی افریقن کرکٹر مورنے مورکل بولنگ کوچ ہوں گے۔

ٹیم کا انتخاب سری لنکا کی کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے جس میں چار اسپنرز ،چار فاسٹ بولرز ،چھ مستند بیٹرز اور دو وکٹ کیپرز شامل ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY