بلوچستان اورکراچی میں چارمقامات پر آپٹک فائبر کٹ گئی،آپٹک فائبرمنقطع ہونےسےبلوچستان میں پی ٹی سی ایل اورموبائل فون سروس معطل ہوگئی۔

پی ٹی سی ایل حکام کے مطابق سندھ سے بلوچستان آنے والی آپٹک فائبر کی لائنیں چار مقامات سے کٹ گئی ہیں۔بلوچستان میں آپٹک فائبر اوتھل وحب اورخضداروسوراب کےدرمیان منقطع ہوئی،جبکہ سندھ کےعلاقوں گلشن حدید،نوری آبادمیں بھی آپٹک فائبر منقطع ہوئی ہے۔

آپٹک فائبر منقطع ہونےسے کوئٹہ سمیت بلوچستان میں پی ٹی سی ایل ،موبائل فون سروس معطل ہوگئی، جبکہ ا نٹرنیٹ کی سروس بھی متاثر ہو ئی ہے۔

لینڈ لائن فون اور موبائل سروس بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،پی ٹی سی ایل حکام کے مطابق تین سے چار گھنٹوں میں آپٹک فائبر کی مرمت کرکے سروس بحال کردی جائے گی

SHARE

LEAVE A REPLY