ریحان ماما (ڈاکٹر ریحان اعظمی)
آپ کی نذرآپ کی اپنی منقبت کی زمین میں
ڈاکٹر ثروت رضوی ۔( کراچی)
”مشکلیں کرنے کو آسان علی بولتے ہیں”
آؤں گا قبر میں ریحان علی بولتے ہیں
ساتھ میں آیئگا سلمان علی بولتے ہیں
فرش تا عرش ترے مرگ پہ ہے گریہ کناں
اے علی والے تری شان علی بولتے ہیں
مرحبا آج کی شب وصل ِ ولایت تجھ کو
ہے ملاقات کا سامان علی بولتے ہیں
درد و غم آج سے سب ختم ہوئے مرے محب
مشکلیں ہوں گیئں آسان علی بولتے ہیں
عرش پر آج کوئ جشن کی صورت ہوگی
اے خصوصی مرے مہمان علی ع بولتے ہیں
فرش مجلس بھی بچھائیں گے ملائک سارے
اور تو ہوگا عزاخوان علی ع بولتے ہیں
سبط جعفر کی نظامت میں پڑھے گا مجلس
صورتِ لہجہ قران علی ع بولتے ہیں
منتظر سب ہیں یہاں طالب و محسن و نصیر
مرحبا کہتے ہیں عرفان ،علی ع بولتے ہیں
ناظم و سچے و یاور بھی محفل میں یہاں
نوحہ خوانی کے رجز خوان ، علی ع بولتے ہیں
گریہ کرتی ہوئ تعظیم کو
اٹھ جاتی ہوں
میرے ثروت پسِ وجدان علی ع بولتے ہیں
ڈاکٹر ثروت رضوی












