مصری ٹیلی وژن کی خاتون میزبان عزّہ الحناوی حیران کن طور پر تُرکی فرار ہو گئیں۔ “الشرق” سیٹلائٹ چینل کی مجلس عاملہ کے سربراہ ایمن نور نے اپنی ٹوئیٹ میں الحناوی کے چینل کی ٹیم میں شمولیت کی تصدیق کی ہے۔ مذکورہ چینل کی نشریات ترکی کے شہر استنبول سے جاری ہوتی ہیں۔
مصری خاتون میزبان کو گزشتہ دو برسوں سے تحقیقات کا سامنا تھا۔ ان پر ملازمت سے متعلق فرائض کے تقاضوں کے دائرہ کار سے تجاوز کرنے اور انتشار پیدا کرنے کا الزام ہے۔
مصری ٹیلی وژن کے ذرائع نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو باور کرایا کہ الحناوی کو استغاثہ میں پیش کرنے سے متعلق نوٹس وصول ہوتے ہی خاتون میزبان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا جانا تھا۔ تاہم وہ اس سے پہلے ہی ترکی روانہ ہو گئیں اور وہاں پہنچ کر الشرق چینل میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔












