طالبان نے پولیس کے ایک قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم دس اہلکار مارے گئے ہیں۔

افغان حکام کے مطابق پولیس اہلکار ایک قافلے کی صورت میں مغربی صوبے فراہ کے انار درہ علاقے کی جانب روانہ تھے۔ طالبان اس صوبے کا تقریبا اسی فیصد علاقہ کنٹرول کرتے ہیں۔

امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے باوجود طالبان اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY