امریکی اور شمالی کوریا کے درمیان جوہری مذاکرات ہفتے سے سویڈن کے دارالحکومت کے ایک نواحی جزیرے میں شروع ہو گئے ہیں۔
ان مذاکرات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی مندوب اسٹیفن بیگن اپنے ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں جب کہ شمالی کوریائی وفد کی قیادت کم میونگ گِل کر کر رہے ہیں۔
فریقین نے توقع کا اظہار کیا ہے کہ بات چیت مثبت رہے گی۔ رواں برس فروری میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریائی لیڈر کے درمیان ہنوئی اجلاس ناکام ہو گیا تھا۔












