ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ تہران نے قطری ثالث کے ذریعے امریکا کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے 3 شرائط پیش کردی ہیں اور اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جواب کا انتظار ہے۔

الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے محسن رضائی نے کہا کہ ایران نے کسی بھی معاہدے تک پہنچنے کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ، منجمد ایرانی اثاثوں کی بحالی اور امریکی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایران قطری ثالث کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے جس نے تہران کے مطالبات واشنگٹن تک پہنچا دیے ہیں۔

محسن رضائی کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان کئی ماہ سے جاری جنگ کے دوران بالواسطہ سفارت کاری کا سلسلہ جاری رہا ہے۔ یہ رابطے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے خاتمے کے بعد بھی جاری رہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کی میزبانی میں جون میں ہونے والی بات چیت کے بعد اس یادداشت پر دستخط کیے گئے تھے، جس کا مقصد جنگ روکنا اور وسیع تر معاہدے کی راہ ہموار کرنا تھا۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

جب تک ٹرمپ، نیتن یاہو اقتدار میں ہیں آبنائے ہرمز نہیں کھلےگی: محمد باقر ذوالقدر

ایرانی رہبرِ انقلاب کے سیاسی مشیر محمدباقر ذوالقدر نے کہا ہے کہ جب تک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اقتدار میں ہیں، آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق محمدباقر ذوالقدر نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش ایرانی قوم کے انتقام کا پہلا مرحلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم اپنے وجود، شناخت، آزادی اور اعلیٰ اہداف کا دفاع کر رہی ہے۔

محمدباقر ذوالقدر کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی قوم نےارادہ کرلیاہےکہ جارح دشمن کے دانت توڑ دے، سامراجیوں کوپٹخ دے۔

ایران میں جان فدائے ایران مہم کی گرینڈ مشقوں کا آغاز، صدر پزشکیان کی شرکت

ایران میں جان فدائے ایران مہم کے تحت گرینڈ مشقوں کا آغاز ہوگیا، ایرانی میڈیا کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے بھی مشقوں میں شرکت کی۔

ایرانی صدر نے مشقوں میں عوام کی بھرپور شرکت کو قابلِ تعریف قرار دیا۔

مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ عوام کی جانب سے ان مشقوں میں شرکت ملک کی آزادی اور سالمیت کے تحفظ کے لیے اجتماعی عزم کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی عزت اور سربلندی کے تحفظ کے لیے اتحاد، یکجہتی اور عوامی شرکت ضروری ہے۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

امریکی ری پبلکن رکن کانگریس تھامس میسی نے اپنی ہی پارٹی کے وزیر جنگ وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے خلاف مواخذے کی قرارداد ایوان نمائندگان میں پیش کی۔

ایوان نمایندگان کے ری پبلکن رکن نے وزیرجنگ کو ایران کے معاملے پر غیرقانونی جنگ شروع کرنے کا مرتکب قرار دیا ہے اور کہا کہ پیٹ ہیگسیتھ نے کئی دیگر بڑے جرائم اور نامناسب رویے بھی اختیار کیے ہیں، ہیگسیتھ کیخلاف مواخذے کی کارروائی کی جانی چاہیے۔

میسی نے جیفری ایپسٹین سے متعلق مزید سرکاری دستاویزات جاری کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ تاہم امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے ارکان کو وسط مدتی انتخابات کی مہم کے لیے جلد رخصت کردیا، جس کے باعث میسی کی مواخذے کی قرارداد پر ووٹنگ نہ ہوسکی۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,

ایرانی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی میزائلوں نے چند روز قبل امریکی جنگی جہازوں کو نشانہ بنا کر شدید نقصان پہنچایا۔

ایرانی کمانڈر نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد کسی طاقت نے امریکی بحری افواج کو کامیابی سے چیلنج نہیں کیا تاہم ایرانی میزائلوں نے امریکی بھاری جنگی جہازوں کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہوا۔

جنرل حیدری نے دعویٰ کیا کہ ایرانی مسلح افواج جاری تنازع میں فتح حاصل کرچکی ہیں۔ ان کے مطابق دفاع کرنے والی قوت اس وقت فاتح قرار پاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور اس کے اتحادی مختصر مدت میں ایران کے سیاسی نظام میں تبدیلی لانے کے مقصد سے جنگ میں داخل ہوئے تھے تاہم وہ یہ مقصد حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

ایران کا ایک اور امریکی MQ-9 ریپر ڈرون مار گرانےکا دعویٰ

ایرانی پاسداران انقلاب کی ایرواسپیس فورس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بدھ کی علی الصبح جزیرہ قشم کی فضائی حدود میں امریکی فوج کے ایک اور جدید MQ-9 ریپر ڈرون کو مار گرایا ہے۔

ایرانی میڈیا کےمطابق رواں سال امریکا کے ساتھ بڑھتی ہوئی عسکری کشیدگی کے بعد سے اب تک مار گرایا جانے والا یہ 52 واں امریکی ڈرون ہے۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
امریکی حکام نے بتایا کہ یہ ہلاکتیں جنگ کے پہلے 4 ماہ میں ہوئیں، اسی مدت میں ایرانی حملوں میں 18 امریکی جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹرز جبکہ 30 ڈرونز تباہ ہوئے۔

امریکی محکمہ دفاع کے انسپکٹر جنرل کے مطابق آپریشن ایپک فیوری کے دوران امریکی گولہ بارود کے ذخائر تیزی سے کم ہوئے۔ گولہ بارود کی کمی دور کرنے میں رکاوٹیں بھی سامنے آئیں۔

رپورٹ کے مطابق 28 فروری سے 30 جون 2026 کے درمیان 11 امریکی فوجی جنگی کارروائیوں میں جبکہ 7 دیگر غیر جنگی واقعات میں جان سے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایرانی حملوں سے کویت، بحرین، قطر، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، عراق، عمان اور اردن میں امریکی فوجی اڈوں کی سیکڑوں عمارتوں اور تنصیبات کو نقصان پہنچا، کئی عمارتیں مکمل تباہ ہو گئیں۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

ایران کی ‘ناکام’ ریاست جلد از جلد معاہدہ کرنا چاہتی ہے، حتمی فیصلہ میں کروں گا:ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کا ‘ناکام’ ہوتا ہوا ملک امریکا کے ساتھ فوری طور پراور شدت کے ساتھ معاہدہ کرنے کا خواہاں ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ یہ فیصلہ وہ کریں گے کہ آیا امریکا ایران کے ساتھ بات چیت کرے گا یا نہیں۔

ممالک کو آبنائے ہرمز کے تحفظ کیلئے امریکی دفاعی اقدامات کا معاوضہ ادا کرنا ہوگا: ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک حالیہ بیان میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور آبنائے ہرمز کے تحفظ پر سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے دیگر ممالک کو امریکا کی جانب سے کیے جانے والے دفاعی اقدامات کا معاوضہ ادا کرنا ہوگا۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ’آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل جاری ہے۔ دنیا کے وہ ممالک، جنہوں نے ہماری ذرہ برابر بھی مدد نہیں کی، انہیں چاہیے کہ جب یہ جنگ ختم ہو جائے تو وہ امریکا کو اس کے تمام اخراجات ادا کریں۔

ٹرمپ نے عالمی سطح پر امریکی کردار کا دفاع کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’ہم یہ سب اپنے لیے کم اور دوسروں کی خاطر زیادہ کر رہے ہیں، اور ہم کئی نسلوں سے ایسا ہی کرتے آ رہے ہیں‘۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

روسی میڈیا کے مطابق ایران نے ثالثوں کے ذریعے امریکا کو 7 شرائط پیش کی ہیں تاہم ان شرائط کی تفصیل ظاہر نہیں کی گئی۔ اتنا کہا گیا ہےکہ ایران نے امریکا پر واضح کیا ہے کہ شرائط پوری نہ ہوئیں تو آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی۔

ایران کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ تہران پیر کو مسقط میں اجلاس کی میزبانی کرےگا جس میں عراق اور خلیجی ممالک کے مندوبین بھی شرکت کریں گے، ان ممالک کو دعوت کا مقصد انہیں نئے رستہ کی تفصیل اور ٹرانزٹ کے انتظامات سے آگاہی دینا بتایا گیا ہے۔

ایران اور عمان کے درمیان طے معاہدے کے تحت خلیج فارس میں داخلہ رستہ مکمل طور پر ایرانی پانیوں سے گزرے گا اور خلیج فارس سے خارجی رستہ جزوی طور پر ایرانی پانیوں سے گزرے گا، یہ ٹرانزٹ ایرانی پروٹوکول کے تحت ہوگا۔جنوبی رستہ جسے کھولنے پر امریکا اصرار کر رہا ہے وہ بند کردیا جائے گا۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس ایران جنگ کی حکمت عملی اور کامیابی کے امکانات پر انتہائی تشویش کاشکار ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق جے ڈی وینس نے مشرق وسطی، یورپ اور ایشیا میں امریکی فوجی کمانڈروں سے رابطہ کرکے ایران جنگ پربے لاگ جائزہ مانگا تھا۔

ٹرمپ انتظامیہ کے عوامی سطح پر پیش مؤقف کے برعکس جنگ کا ہوشربا جائزہ سامنے آیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق کمانڈروں نے بتایا کہ پیٹریاٹ انٹرسیپٹرز کا ذخائر کم ہونا ان کے لیے سب سےزیادہ تشویش کا باعث تھا۔ایک موقع پر ان کی تعداد سو سے بھی کم رہ گئی تھی۔ اہم میزائل نظام کی فراہمی بھی تاریخی کمی تھی۔

یمن کی انصار اللہ تنظیم کے سینیئر اہلکار محمد البخیتی نے دعویٰ کیا ہےکہ حوثیوں نے باب المندب پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق حوثیوں نے مغربی صوبے تعز میں کلیدی اہمیت کے حامل علاقوں اور فوجی اڈوں الخالد اور جبل النصر پر قبضہ کرلیا ہے اور بحیرہ احمر کے ساحلی علاقے المخا بندرگاہ کے داخلی حصوں تک پہنچ گئے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق حوثیوں کی جانب سے المخا ائیرپورٹ پرقبضہ کرلیا گیا ہے جبکہ مزاحمت کرنیوالوں نے بڑی تعداد میں ہتھیار ڈال دیے ہیں۔

واضح رہے کہ باب المندب عالمی سطح پر جہازوں سے تیل، گیس اور غذائی اجناس کی منتقلی کیلئے اہم گزرگاہ ہے جبکہ المخا اسٹریٹیجک لحاظ سےانتہائی اہمیت کا حامل ہے، یہاں سے بحیرہ احمر میں جہازوں کی مانیٹرنگ کی جاسکتی ہے اور فوجی لحاظ سے بھی اس کی اپنی اہمیت ہے۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انصاراللہ یمن کی خودمختار تنظیم ہے جو اپنے فیصلے خود کرتی ہے ، نہ تو وہ کسی سے احکامات لیتی ہے اور نہ ہی کسی کی پراکسی ہے۔

اپنے بیان میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ خطے میں عدم استحکام کی جڑ امریکی فوجی مداخلت اور حاکمانہ پالیسیاں ہیں، اگر واشنگٹن حقیقی معنوں میں امن چاہتا ہے تو اسے صرف ایک قدم اٹھانا ہوگا اور وہ یہ کہ خطے میں عدم استحکام پر مبنی اپنی مداخلت بند کردے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بموں اور بیرونی دباؤ سے یمن میں امن قائم نہیں کیا جاسکتا۔ امن اسی صورت میں ہوگا جب تمام فریقوں کے متفقہ روڈمیپ کی بنیاد پر حقیقی مذاکرات کیے جائیں گے۔

امریکی فوج نے اردن میں موافق سلطی ائیربیس سے ہیلی کاپٹر منتقل کرنا شروع کردیے

امریکی فوج نے اردن میں موافق سلطی ائربیس سے ہیلی کاپٹر منتقل کرنا شروع کردیے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق منتقل کیے جانیوالے ہیلی کاپٹروں میں وہ ہیلی کاپٹر بھی شامل ہیں جو امریکا کے خلاف منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایران کی جوابی کارروائی میں تباہ ہوئے تھے۔

ایران کے جزیرے قشم اور سیریک میں متعدد دھماکوں کی آوازیں ، ایرانی خبر ایجنسی
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کے جزیرے قشم اور سیریک میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے رپورٹر کے مطابق آبنائے ہرمز میں واقع قشم جزیرے پر کچھ دیر قبل ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ دھماکے کی آواز سمندر سے آئی یا دھماکا قشم جزیرے کے اندر ہوا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ سیریک کے کئی علاقوں کو پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا اردن میں ’الازرق‘ امریکی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے امریکی فورسز کے حملوں کے جواب میں اردن میں ’الازرق‘ امریکی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے ایرانی آئل ٹینکروں پر امریکی حملوں کے جواب میں اردن میں الازرق میں واقع ایک امریکی فوجی اڈے کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

پاسدارانِ انقلاب کاکہنا ہے یہ حملہ ایرانی آئل ٹینکروں پر امریکی حملوں کے جواب میں کیا گیا۔

اردن کی جانب سے امریکی اڈے پر حملے کی فوری کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔

,,,,,,,,,,,,,,,,

ایران کا امریکی حملوں کا اب شدید ، زیادہ تکلیف دہ جواب دینے کا اعلان

ایران کا امریکی حملوں کا اب شدید ، زیادہ تکلیف دہ جواب دینے کا اعلان
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور اعلیٰ مذاکرات کار باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا کے حملوں کا اب شدید اور زیادہ تکلیف دہ جواب دیں گے۔

باقر قالیباف نے حالیہ بیان میں امریکا کو خبردار کیا اور کہا کہ امریکا کو سمجھ لینا چاہیے کہ محدود اور نپے تلے ردعمل کا دور اب ختم ہو چکا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے مفادات اور سلامتی کو نقصان پہنچانے والی کارروائیوں کا اب فوری، شدید اور تکلیف دہ ردعمل ہوگا۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,

ڈیموکریٹس اور کمیونسٹ ایران جنگ میں امریکا کی فتح کے بجائے شکست چاہتے ہیں: ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس اور کمیونسٹ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف جنگ میں امریکا کی فتح کے بجائے شکست چاہتے ہیں۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ یہ عناصر مجھے امریکا کے لیے جنگ جیتتے ہوئے دیکھنے کے بجائے جنگ ہارتے دیکھنا پسند کریں گے۔

انہوں نے اپنے سیاسی مخالفین کو بیمار ذہن رکھنے والے لوگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ٹرمپ کے حوالے سے شدید مخالفت یا تعصب کا شکار ہیں۔
…………….
امریکا کی ایران کے خلاف جنگ طویل ہونے کے اشارے ملنے کے بعد امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی تعیناتیاں 2027 تک بڑھا دیں۔

امریکی اخبار کے مطابق وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کی جانب سے فوجی تعیناتیوں کی مدت میں اضافہ اس بات کی علامت ہے کہ یہ تنازع اگلے سال تک جاری رہ سکتا ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہےکہ یہ ایک غیر محدود فوجی حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد صدر ٹرمپ کو مختلف آپشنز فراہم کرنا ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق صدر ٹرمپ نے نجی طور پر معاونین سے ایران جنگ کے خاتمے کے اعلان پر مشاورت کی ہے، ٹرمپ ذاتی طور پر جنگ کے خاتمے کا اعلان کرنے کے حق میں ہیں، صدر ٹرمپ کو یقین ہے ایران پر اقتصادی دباؤ ایرانی حکومت کو اپنے جوہری پروگرام کے خاتمے پر مجبور کردے گا۔

اخبار کے مطابق معاونین نے ٹرمپ کو ایران جنگ بڑھانے پر وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکنز کی شکست کے خطرے کے خدشے کاظہار کیا ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ چاہتی ہے کہ مڈٹرم الیکشنز تک ایران جنگ خاموشی سےجاری رہے۔

مولود گلے پر تیز دھار آلہ پھرنے سے جاں بحق

,,,,,,,,,,,,,,,,,,

ایرانی فضائیہ کے دفاعی ڈپٹی کوآرڈینیٹر بریگیڈیئر جنرل محمد صادقیان نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ امریکی و اسرائیلی حملوں کے دوران ایرانی فضائی دفاعی فوج نے 370 سے زائد دشمن طیاروں کو نشانہ بنایا جبکہ متعدد طیاروں اور ڈرونز کو مار گرایا گیا۔

ایرانی حکام کے مطابق 12 روزہ جنگ کے تجربات سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر ایران نے اپنی فضائی دفاعی کمزوریوں کی نشاندہی کی اور 28 فروری کو شروع ہونے والی دوسری جنگ سے قبل دفاعی نظام کو مزید مضبوط کیا۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کو یقین تھا کہ جنگ کے پہلے ہی روز وسیع حملوں کے ذریعے ایران کے تمام فضائی دفاعی ریڈارز کو تباہ کردیا گیا ہے تاہم ایرانی فضائی دفاع نے دشمن کے طیاروں اور ڈرونز کو نشانہ بنا کر ان کے اندازوں کو غلط ثابت کیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ دو روز کے دوران خلیج فارس کی حدود میں ایک امریکی MQ-9 اسٹریٹجک ڈرون کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایران پر حملے کا درست فیصلہ کیا، امریکا ایران جنگ پہلے ہی جیت چکا ہے۔

ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں یوکرین کی جنگ کا خاتمہ چاہتا ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ اے آئی انسانیت کے خلاف ہوگئی تو ہمارے پاس اسے روکنے کے لیے کچھ نہ کچھ ہوگا۔

گزشتہ روز امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ امریکا نے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ اب جبکہ یہ ہمارے یعنی امریکا کے کنٹرول میں ہے، کیا ہمیں آبنائے ہرمز کا نام تبدیل کر کے ’ٹرمپ اسٹریٹ‘ رکھ دینا چاہیے؟

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

اسرائیلی پائلٹس کسی بھی وقت ایران میں کارروائی کیلئے پہنچ سکتے ہیں: نیتن یاہو

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اسرائیلی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایران کی موجودہ حکومت کو گرانے کے لیے کام کر رہا ہے، میری ہدایت پر اسرائیل کے تمام متعلقہ ادارے ایرانی حکومت کو شکست دینے کے لیے کام کر رہے ہیں جبکہ اسرائیلی پائلٹس کسی بھی وقت ایران میں کارروائی کے لیے پہنچ سکتے ہیں۔

غزہ سے متعلق نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل غزہ کے 60 فیصد علاقے پر کنٹرول رکھتا ہے ، ان کے مطابق اسرائیل کا مقصد حماس کو غیر مسلح کرنا اورغیر عسکری بنانا ہے۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے گزشتہ رات فضائی حملوں میں ایران پر ’انتہائی کاری ضرب‘ لگائی ہے جس کے دوران ایران کا نیا فوجی ساز و سامان مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا، ’ہم نے گزشتہ رات ان پر بہت سخت حملہ کیا۔ انہوں نے ایک معمولی جوابی کارروائی کی لیکن ہم نے گزشتہ رات انہیں انتہائی شدید ضرب لگائی‘۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی ’اپنے ریڈار اور میزائل سسٹمز کو دوبارہ فعال کرنے کی کوشش کر رہے تھے لیکن وہ جو کچھ کرہے تھے ہم اسے دیکھ رہے تھے‘۔

ٹرمپ نے مزید کہاکہ ’گزشتہ رات ہم نے ان کے ریڈارز اور دیگر کئی تنصیبات کو اڑا دیا اورہم جب چاہیں ایک اور ایسا حملہ کرنے کے لیے مکمل تیار ہیں‘۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

سعودی وزارت خارجہ نےکہا ہےکہ ایران نے آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ کیا ہے، سعودی وزارت خارجہ نے ایرانی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ ٹینکر پر ایرانی حملے میں عملے کے 2 ارکان جان کی بازی ہار گئے۔

سعودی عرب نے گزشتہ رات اردن، بحرین اور کویت پر ہونے والے ایرانی حملوں کی بھی مذمت کرتے ہوئے یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ اپنی سلامتی اور خودمختاری کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے برادر ممالک کے اقدامات کی حمایت کرتےہیں

سعودی عرب نے کشیدگی میں کمی اور بین الاقوامی بحری آمدورفت کی سلامتی یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ترجمان نے عالمی توانائی کی ترسیل، ریاستوں کی خود مختاری، اچھے ہمسائیگی کے اصول، اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین و ضوابط کے احترام کا بھی مطالبہ کیا۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,

کوئی غلطی پر نہ رہے، امریکی جرائم پر اسے سزا ضرور ملے گی: سربراہ ایرانی پالیمان قومی سلامتی کمیشن

امریکی حملوں پر ایرانی پارلیمان کے قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے کہ شہریوں کا قتل نام نہاد انسانی حقوق کے محافظوں کی مایوسی اور بے بسی کا واضح ثبوت ہے۔

ابراہیم عزیزی نے کہا ہ مناب اور لامرد میں کیے گئے امریکی حملے مظالم کی کڑی ہیں، کوئی غلطی پر نہ رہے، امریکی جرائم پر اسے سزا ضرور ملے گی، ایرانی مسلح افواج کے آہنی عزم کے آگے کوئی چیز امریکا کو نہیں بچا سکے گی۔

امریکی فوجی اڈوں کے میزبان عرب ممالک امریکی افواج کو اپنی سرزمین سے نکال دیں: ایرانی کمانڈر

ایرانی پاسداران انقلاب فورس کے سیاسی نائب سربراہ بریگیڈیئر جنرل یداللہ جوانی کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی اڈوں کے میزبان عرب ممالک امریکی افواج کو اپنی سرزمین سے نکال دیں۔

جنرل یداللہ جوانی نے کہا کہ ایران خطے میں ہر اس مقام کو نشانہ بنائے گا جہاں سے ایران کے خلاف جارحیت ہوگی۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

ایران کے خارگ جزیرے کو مکمل تباہ کیا جا رہا ہے: امریکی صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خارگ جزیرے کو مکمل تباہ کیا جا رہا ہے۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک اے آئی ویڈیو پوسٹ کی جس میں بظاہر امریکی فوج کی جانب سے ایران میں بمباری کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا نے ایران کے جزیرے لارک پر فضائی حملہ کیا جس میں پاسداران انقلاب کے 2 راکٹ لانچرز تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ جزیرہ لارک پر امریکی حملے میں متعدد ایرانی اہلکار اور شہری شہید و زخمی ہوئے۔

بعد ازاں ایران نے لارک جزیرے پر حملے کے جواب میں اردن میں تعینات امریکی فورسز پر حملہ کر دیا۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

ایرانی فوج کے کمانڈر ان چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ حالیہ تنازعات میں غیر ملکی دشمن ایران کے خلاف اپنے کسی بھی اسٹریٹجک مقصد کو حاصل نہیں کر سکے۔

ایرانی فوج کے شہدا کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر حاتمی نے کہا کہ جنگ میں کامیابی کا معیار یہ ہے کہ دشمن کو اپنے مقاصد حاصل کرنے سے روکا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے دفاعی ڈھانچے کو تباہ کرنے کی کوششوں کے باوجود ایرانی مسلح افواج نے جنگ کے آخری لمحات تک پوری قوت سے میزائل اور ڈرونز استعمال کیے۔ ایرانی فضائی دفاعی یونٹس نے بھی کئی دشمن ڈرونز، جنگی طیاروں اور اسٹریٹجک آلات کو نقصان پہنچایا۔

امیر حاتمی نے ایرانی دفاعی قوت کو کمزور کیے جانے سے متعلق بیرونی دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ دشمن خود جانتا ہے کہ ایرانی مسلح افواج اب بھی طاقت، عزم، جدت اور بہادری کے ساتھ ڈٹی ہوئی ہیں۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

ایرانی پا سداران انقلاب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایرانی بحریہ کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے، امریکی دعوے اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش ہیں۔

ایرانی پاسداران انقلاب نےکہا کہ ایران کے خلاف امریکی کارروائیوں کے خاتمے تک آبنائے ہرمز پر پابندیاں رہیں گی۔

اس سے پہلے امریکی وزیر خزانہ نے دعویٰ کیا تھا کہ گزشتہ دو ہفتوں میں 130 ملین بیرل تیل آبنائے ہرمز سے لے جایا گیا ہے۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

امریکی وزیرخزانہ اسکاٹ بیسینٹ کا کہنا ہے ناکہ بندی اور اقتصادی آپریشن ایران کی ناکام ہوتی معیشت کو تباہ کردیں گے،اسکاٹ بیسینٹ نے گزشتہ دو ہفتوں میں 130ملین بیرل تیل آبنائے ہرمز سے گزارنے کا بھی دعویٰ کیا اور کہا کہ اس دوران کوئی ایرانی جہاز امریکی ناکہ بندی توڑنے میں کامیاب نہیں ہوا۔

دوسری جانب ایرانی وزیر تیل نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی ناکہ بندی کے باوجود صارفین کو تیل کی ترسیل جاری ہے۔

امریکا اور اسرائیل کو دوبارہ جارحیت کی صورت میں سخت رد عمل کا سامنا کرنا پڑےگا: محسن رضائی
و
ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری میجر جنرل محسن رضائی نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر خطے میں دوبارہ جنگ شروع ہوئی تو ایران سخت ردعمل دے گا جبکہ آبنائے ہرمز امریکا کی جانب سے تہران کی شرائط پوری ہونے تک مکمل طور پر نہیں کھولی جائے گی۔

محسن رضائی نے کہا کہ ایران اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہے۔ نیتن یاہو کے غلط اندازوں نے صہیونی ریاست کے خاتمے کے عمل کو تیز کر دیا ہے۔

محسن رضائی نے لبنان کی سکیورٹی کو پورے مغربی ایشیا کے استحکام سے جوڑتے ہوئے لبنان، غزہ اور شام میں فوری طور پر فوجی کارروائیاں روکنےکا مطالبہ کیا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ خطے میں کشیدگی جاری رہنے سے تمام ہمسایہ ممالک کو شدید سیاسی، معاشی اور سکیورٹی نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

رضائی نے امریکا کے ساتھ کسی بھی ممکنہ معاہدے کے لیے ایران کی بنیادی شرائط بھی بیان کیں جن میں مغربی ایشیا میں فوجی کارروائیوں کا خاتمہ، خصوصاً لبنان اور غزہ میں جنگ بندی، اور مقبوضہ لبنانی علاقوں سے اسرائیلی افواج کا مکمل انخلا شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک کی سکیورٹی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور ایک ملک میں عدم استحکام پورے خطے میں معاشی ترقی میں رکاوٹ کا باعث بنتا ہے۔

ایرانی فوج کی اجازت کے بغیر کوئی بھی جہاز آبنائے ہرمز سے نہیں گزر سکتا: ابراہیم عزیزی

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہےکہ ایرانی فوج کی اجازت کے بغیر کوئی بھی جہاز آبنائے ہرمز سے نہیں گزر سکتا۔

ایک بیان میں ابراہیم عزیزی نے کہا آبنائے ہرمز سے گزرنے کیلئے پاسداران انقلاب کی بحریہ سے اجازت لازمی لینا ہوگی۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دے دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ ان کی انتظامیہ ایران سے روابط رکھنے والے چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

اوول آفس میں ایک تقریب کے دوران صحافیوں نے ٹرمپ سے پوچھا کہ کیا وہ ایران سے متعلق لین دین پر چینی بینکوں کے خلاف پابندیاں عائد کریں گے؟

ٹرمپ نے براہِ راست جواب دینے کے بجائے کہا کہ کس نے کہا کہ میں ایسا نہیں کر رہا؟۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ نہیں جانتے کہ میں یہ کر رہا ہوں یا نہیں۔ مجھے ہر چیز کا اعلان تو نہیں کرنا، ہے نا؟

امریکی محکمہ خزانہ نے اب تک بڑے چینی بینکوں پر پابندیاں عائد نہیں کیں، تاہم وہ چین اور ہانگ کانگ میں متعدد کمپنیوں پر پابندیاں لگا چکا ہے جن پر ایرانی حکومت اور مسلح افواج کی معاونت کا الزام ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایسا اقدام تہران کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی امریکی کوششوں میں بڑی شدت کا باعث بن سکتا ہے۔

چین ایران کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، خاص طور پر تیل کی تجارت کے حوالے سے۔ چینی بینک دونوں ممالک کے درمیان تیل سمیت دیگر تجارتی لین دین سے متعلق ادائیگیوں کو اب بھی پراسیس کرتے ہیں۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

امریکی میڈیا نے امریکی بحریہ کے اعلیٰ حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی طیارہ بردار جہاز ‘یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ’ اور اس کا 5 ہزار اہلکاروں کا عملہ آنے والے ہفتوں میں مشرق وسطیٰ کے لیے روانہ ہوگا اور یہ تعیناتی کم از کم 7 ماہ تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

امریکی بحریہ کے ماسٹر چیف پیٹی آفیسر جان پیری مین نے اس حوالے سے بتایا کہ، ’عملے کو معلوم ہے کہ وہ وہاں 7 ماہ سے زیادہ عرصے تک رہیں گے۔ ان کے کمانڈنگ آفیسر نے انہیں اس مشن کے لیے 8 ماہ کی منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت کی ہے‘۔

یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی بحریہ نے حال ہی میں خطے میں طویل عرصے تک تعینات رہنے والے ایک اور طیارہ بردار جہاز ‘یو ایس ایس ابراہم لنکن’ کی جگہ دوسرا طیارہ بردار جہاز ’یو ایس ایس جارج واشنگٹن‘ تعینات کیا ہے۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات پسپائی کی علامت نہیں بلکہ قومی مفادات کے تحفظ کی صورت میں مزاحمت کا حصہ ہیں۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق باقر قالیباف نے اپنے ایک کھلے خط میں یہ مؤقف ایرانی روزنامہ کیہان کی جانب سے مذاکرات پر کی جانے والی تنقید کے جواب میں دیا۔

باقر قالیباف نے لکھا کہ کوئی بھی دانشمندانہ اقدام، بااختیار مذاکرات یا دشمن سے قوم کے حقوق حاصل کرنے کی کوشش کو غلط طور پر سمجھوتہ اور بے عملی قرار نہیں دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی طاقت کے ذرائع کے تحفظ کی ذمہ داری اٹھانا ضروری ہے تاکہ جنگ کی کامیابیوں کو مستحکم کیا جا سکے اور دشمنوں کی جانب سے منصوبہ بندی کی گئی سنگین تباہ کاریوں سے ملک کو محفوظ طریقے سے نکالا جا سکے۔

ایرانی پارلیمانی اسپیکر نے مزید کہا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کی ذمہ داری سے فرار اختیار کرنا اور مذاکراتی ٹیم کی ہر کامیابی کو غداری قرار دینا درست نہیں۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

امریکا اور ایران نے نئی جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے، روسی میڈیا کا دعویٰ

روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران نے نئی جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے۔

روسی میڈیا نے یہ بات ایران اور پاکستان میں ذرائع کے حوالے سے کہی اور ساتھ ہی بتایا کہ جنگ بندی میں آبنائے ہرمز سے آزادانہ نیوی گیشن بھی شامل ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق سرکاری طور پر جنگ بندی کا اعلان چند روز میں متوقع ہے۔ مذاکرات اور تکینکی میٹنگز اس کے بعد ہوں گی۔

جون کے وسط میں دونوں فریقوں نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تھےجس کی بنیاد پر امن معاہدہ طے پایا جانا تھا مگر ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں دوبارہ کشیدگی کاآغاز کردیا گیاتھا۔

تاہم پچھلے چند ہفتوں میں امریکا اور ایران کے درمیان نئی جنگ بندی کیلئے ثالثوں کے ذریعے کسی ڈیل پر پہنچنےکی کوشش کی جاتی رہی ہے۔اسی دوران امریکا کے صدر نے ایران کیخلاف معاشی جنگ کا اعلان کیا تھا اور دنیا کو خبردار کیا تھاکہ ایران کا معاشی گھیرا تنگ کرنے میں امریکا کا ساتھ نہ دینے والے ممالک کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

صدر ٹرمپ کے اس اقدام کو ایران نے جنگ میں اعتراف شکست تسلیم کرنے کے مترادف قرار دیا تھا۔ عباس عراقچی نے کہا تھا کہ امریکا اب جنگ سے دنیا کی توجہ ہٹانےکی کوشش کررہا ہے تاکہ داخلی بحران سے بچ سکے تاہم اس اقدام سے امریکاکوپہلے سے بھی بڑی شکست ہوگی۔

واضح رہے کہ ایران یا امریکا کی جانب سے اب تک اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران مکمل ہوگیا جس میں انہوں نے ایرانی صدر سے سمیت اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور تنازع کے جلد خاتمے کیلئے اقدامات پر جامع تبادلہ خیال کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ ایران مکمل ہوگیا، دورے کے دوران فیلڈ مارشل کے ہمراہ وزیرِداخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایران پہنچنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال ایرانی وزیرِداخلہ اسکندر مومنی اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام نے کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ فیلڈ مارشل نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان، سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل میں رہبرِ اعلیٰ کے نمائندے محسن رضائی ، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف،ایرانی وزیرِخارجہ وایرانی وزیرِداخلہ سے ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور تنازع کے جلد خاتمے کیلئے اقدامات پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دونوں جانب سے علاقائی امن اورتنازعات کے مذاکرات کے ذریعے حل کے طریقۂ کار پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی قیادت نے مذاکرات،کشیدگی میں کمی اور تنازع کے پُر امن حل میں سہولت کاری کیلئے پاکستان کے تعمیری کردار اور مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔

………………….

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف آج سے اقتصادی ڈی ڈے کا آغاز ہورہا ہے۔

امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے ایران کی فوجی صلاحیتوں کو تباہ کردیا ہے جب کہ ایران کی تقریباً 100 فیصد فوجی فیکٹریاں بھی تباہ کردی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج سے ایران کےخلاف اقتصادی ڈی ڈے کا آغاز ہورہاہے، یہ کسی بھی مخالف کے خلاف اب تک کی سب سے بڑی مالی کارروائی ہوگی۔

امریکی وزیر خزانہ کے مطابق ایران کا جوہری پروگرام دفن کردیا گیا ہے اور اب امریکا فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہورہا ہے۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی موجودگی کا بنیادی مقصد ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے۔

جے ڈی وینس کے مطابق امریکا کے پاس ایران سے نمٹنے کے لیے بہت سے طریقے موجود ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایران سے نمٹنے کا سب سے مؤثر طریقہ اسے تیل اور گیس کی تجارت روکنے کی قیمت چکانے پر مجبور کرنا ہے۔

ملاقات یا ڈیل پر دستخط سے ایرانی منجمد فنڈ بحال نہیں ہوں گے، امریکی نائب صدر

امریکی نائب صدر کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس بین الاقوامی تجارتی راستے مکمل طور پر بند کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔

جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل جاری رکھنے میں کامیاب ہو رہا ہے اور روزانہ 7 سے 15 ملین بیرل تیل آبنائے ہرمز سے منتقل کیا جا رہا ہے۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

ایرانی فوج نے کہا ہےکہ امریکا کو حملوں کیلئے سر زمین دینے والے ممالک کوبھاری قیمت چکانا پڑےگی۔

ایرانی مسلح افواج کےچیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل علی عبداللہی نے کہا کہ امریکاکو اپنی سرزمین سے ایران پر حملوں کی اجازت دینے والے ممالک کو معلوم ہوناچاہیے کہ ایران سےکوئی چیزپوشیدہ نہیں رہتی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی فوج کوکسی بھی قسم کی سہولت فراہم کرنا ایران کے خلاف جنگ میں شرکت کے مترادف سمجھاجائےگا۔

لیفٹینینٹ جنرل عبداللہی نے کہا کہ امریکا کو ایران پر حملوں کے لیے سرزمین دینے والے ممالک کو بھاری قیمت چکانا پڑےگی۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

ایران نے امریکاکی معاشی پابندیوں کو دہشت گردی قرار دے دیا ۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے 14 سال پہلے ایران پر لگائی گئی تاریخ کی سب سے تباہ کن پابندیاں ناکام ہوئیں، 8 سال پہلے ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤکی پالیسی ناکام ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ 5 مہینے پہلے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کی شرط بھی ناکامی کا شکار ہوئی، آج ایران پر معاشی سطح پر اب تک کا سب سے کاری وار کیا گیا ہے، اس اقدام کا بھی ناکام ہونا طے ہے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ ہم یہ سب پہلے بھی دیکھ چکے ہیں ، وہی بکواس، بس کردار بدل گئے ہیں۔

اس کے علاوہ ایرانی اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران کو تیار ہونا ہوگا، فوج بھلے کتنی ہی طاقتور کیوں نہ ہو ، عوام بھوکے ہوں تو حکومتوں کی مشکل بڑھ جاتی ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ایران کے خلاف سخت ترین پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ تہران کے ساتھ کاروبار جاری رکھنے والے ممالک کے خلاف بھی امریکی اقدامات نافذ کیے جائیں گے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این بی سی کے مطابق اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ امریکا ایران کے خلاف تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کرنے جا رہا ہے، جن کا مقصد ایرانی حکومت کی اپنے پراکسی گروہوں کے ذریعے کارروائی کرنے کی صلاحیت کو محدود کرنا ہے۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

ایران سے کاروبار کرنے والے ممالک کے خلاف معاشی اقدامات کریں گے : امریکی وزیر خزانہ

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ایران کے خلاف سخت ترین پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کے ساتھ کاروبار جاری رکھنے والے ممالک کے خلاف بھی امریکی اقدامات نافذ کیے جائیں گے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این بی سی کے مطابق اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ امریکا ایران کے خلاف تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کرنے جا رہا ہے، جن کا مقصد ایرانی حکومت کی اپنے پراکسی گروہوں کے ذریعے کارروائی کرنے کی صلاحیت کو محدود کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ملک ایران کے ساتھ کاروبار کرنے پر اصرار کرتا ہے تو امریکا اس کے خلاف بھی کارروائی کرے گا۔

امریکی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ واشنگٹن کا مقصد ایرانی حکومت کو ختم کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ چین سمیت تمام ممالک آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

امریکی صدر ٹرمپ کا ایران کیخلاف بڑی معاشی جنگ شروع کرنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف تباہ کن معاشی پابندیوں کا اعلان کر دیا۔

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف معاشی جنگ چھیڑتے ہوئے دنیا کو خبردار کیا ہےکہ وہ تیل کی اسمگلنگ سمیت ایران سے ہرقسم کا معاشی تعلق توڑ لے ورنہ بڑے اقتصادی نتائج بھگتنا ہوں گے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف کسی بھی ملک کیخلاف اب تک کی جانے والی سب سے زیادہ تباہ کن معاشی کارروائی کا اعلان کر رہا ہوں۔

اپنے بیان میں صدرٹرمپ نے کہا کہ ہم چاہتےہیں کہ اتحادی ہمارے ساتھ کھڑے ہوں اور ایران کو تنہا اور شکست سے دوچار کریں۔

صدرٹرمپ نے کہا کہ کوئی بھی ملک جو اپنے مالیاتی اداروں، بزنسز، ہوائی اڈوں اور حکومتی اداروں کو اجازت دے گا کہ وہ ایران کیلئے لائف لائن کا کردار اداکریں، اسے شدید معاشی نتائج بھگتنا ہوں گے۔تیل کی اسمگلنگ، کیش منتقلی، تبادلے اور شپ رجسٹریز، فرنٹ کمپنیوں کو فوری روکنا ہوگا۔

…………………….

آبنائے ہرمز میں آمدورفت کی معطلی سے عالمی سطح پر تیل کے ذخائر میں کمی ہونے لگی

امریکی میڈیا کے مطابق ماہرین کا کہنا ہےکہ آبنائے ہرمز میں آمدورفت کی معطلی سے عالمی سطح پر تیل کے ذخائر تیزی سے کم ہورہے ہیں، صدر ٹرمپ کے آبنائے ہرمز پر کنٹرول کے دعوے کے برعکس حقیقت کہیں زیادہ پیچیدہ ہے، بحری جہازوں پر حملوں سے جہاز رانی کمپنیاں اور عملہ سلامتی خدشات کا شکار ہیں۔

ماہرین کے مطابق امریکا، ایران حملے دوبارہ شروع ہونے کا خطرہ بھی مسلسل موجود ہے، ایران اپنی شرائط پوری ہونے تک ہرمز میں بحری آمدو رفت بحال کرنے سے انکاری ہے۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

اس وقت آبنائے ہرمز پر ہمارا مکمل کنٹرول ہے، ایران کا نہیں: ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے حوالے سے صورتحال “بہتر جا رہی ہے” اور امریکی فوجی دستوں کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے۔

جوائنٹ بیس اینڈریوز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے حوالے سے معاملات بالکل ٹھیک چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول رکھتے ہیں، وہاں کسی اور کا نہیں بلکہ صرف ہمارا کنٹرول ہے۔ ہماری بحریہ شاندار ہے اور ہمارے ملک کے لیے حالات بہترین جا رہے ہیں۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ میں ایران پر اعتماد کرنے والا آخری شخص ہوں، انہوں نے مسلسل مجھ سے جھوٹ بولا ہے۔ اس وقت آبنائے ہرمز پر ہمارا مکمل کنٹرول ہے، ایران کا نہیں۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز بندش سے ایرانی جزیرے خارگ سے تیل کی ترسیل مکمل رک چکی ہے، جزیرہ خارگ ایرانی خام تیل کی ترسیل کا سب سے بڑا مرکز ہے۔

سی این این نے لکھا ہےکہ خارگ کے تینوں آئل ٹرمینلز مکمل خالی ہوچکے ہیں، 31 جولائی سے خارگ سے کوئی جہاز یا آئل ٹینکر نہیں نکلا ہے۔

خارگ سے زیادہ تر تیل چین کو تیل سپلائی کیا جاتا ہے اور دو ہفتوں سے وہاں سے کوئی تیل برآمد نہیں کیاگیا۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ مجتبی خامنہ ای کے سینئر مشیر محسن رضائی کو سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کا نمائندہ مقرر کردیا گیا ہے۔

محسن رضائی کو ایرانی سپریم لیڈرمجبتیٰ خامنہ نے سپریم سیکیورٹی کونسل کانمائندہ مقررکیا۔

عرب میڈیا کے مطابق محسن رضائی ماضی میں پاسداران انقلاب کے سربراہ رہ چکےہیں اور انہوں نے 1981 سے 1997 تک پاسداران انقلاب کی قیادت کی تھی۔

ایران سے محدود سطح پر مذاکرات کررہے ہیں، دباؤ بڑھانے کے بجائے رویہ محتاط ہے: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکہنا ہےکہ امریکا ایران کے معاملے پردباؤ بڑھانے کے بجائے محتاط رویہ اختیارکررہا ہے،امریکا ایران سے محدود سطح پر مذاکرات کررہا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران میں مہنگائی بڑھ رہی ہے ان کے پاس پیسے نہیں، ایران پر اقتصادی دباؤ کے اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ٹرمپ نے مزید کہاکہ ایران کے ساتھ معاملہ شطرنج کے کھیل کی طرح ہے۔

,,,,,,,,,,,,,,,,

ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں۔

ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری ذوالقدر کی جانب سے جاری بیان میں آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کی گئیں۔

سیکرٹری قومی سلامتی کونسل کے مطابق کبھی بھی اورکسی بھی زبان میں ایران کو دھمکایا نہ جائے،قوم کی توہین نہ ہو، ایران اور اس کے اتحادیوں پر مسلط جنگ دائمی طور پر ختم کی جائے، ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کی جائے اور امریکی افواج کو ایران کے اطراف سے ہٹایا جائے۔

بیان میں کہا گیا کہ ایران کو پہنچائے گئے نقصانات کا بغیر کسی کمی کے پورا ہرجانہ دیا جائے، ایرانی قوم پر عائد کی گئی نامنصفانہ اور غیرقانونی پابندیاں اٹھائی جائیں۔غیر مشروط طور پر ایرانی عوام کے چرائےو منجمد اثاثے جاری کیے جائیں۔

سیکرٹری قومی سلامتی کونسل کا کہنا ہے کہ امریکا نے رویہ نہ بدلا تو آبنائے ہرمز دوبارہ نہیں کھولی جائے گی، جنگ ہو یا مذاکرات ایران اپنے ارادوں سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

…………………..

امریکا کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ

امریکا کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے بھی صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ دیدیا۔

امریکی ٹی وی کے مطابق جنرل کین کو ایران جنگ بڑھانے کے فوجی آپشن کا نتیجہ اُلٹا نکلنے کا خدشہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنرل کین کےنزدیک تنہا فضائی طاقت کی بنیاد پر ایران جنگ نہیں جیتی جاسکتی۔

ایران نے جنگ کے دوران تباہ کیے گئے امریکی لڑاکا طیارے نمائش کیلئے پیش کردیے

ایرانی پاسداران انقلاب نے جنگ کے دوران تباہ کیے گئے امریکا اور اسرائیل کے طیارے نمائش کے لیے پیش کردیے۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق پہلی بار جاری کی گئی تصاویر میں امریکا کے ایف 15 لڑاکا طیارے کی باقیات بھی دکھائی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ نمائش کے لیے پیش کی گئی اشیا میں لڑاکا طیارے کی ایجکشن سیٹ، کونوپی اور دم بھی رکھی گئی ہے۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

ایران کیخلاف جنگ جلد ختم ہو جائے گی، مجھے نہیں لگتا کہ ایرانی زیادہ دیر تک یہ جنگ جاری رکھ سکیں گے: ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے عالمی اور امریکی توانائی کی قیمتوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں ایران کے خلاف جنگ بہت جلد ختم ہو جائے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ایرانی زیادہ دیر تک یہ جنگ جاری رکھ سکیں گے۔

اس کے علاوہ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ وہ وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کی کارکردگی سے انتہائی خوش ہیں۔

ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری جنگ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ سب کچھ غیرمعمولی رہا ہے، ایران کو اس مقصد کے لیے شدید نقصان پہنچایا گیا ہے کہ وہ کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے، وہاں سب کچھ بہت اچھا جا رہا ہے۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

امریکی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز میں امریکا، عمان اور ایران کے درمیان ساٹھ روز کے عارضی انتظام پر اتفاق ہوا ہے ، معاہدے کے تحت خلیجی ملکوں کی جانب جانے والے بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایرانی پانیوں کا راستہ اختیار کریں گے جبکہ آبنائے ہرمز سے بحیرہ عرب جانے والے بحری جہاز عمانی پانیوں سے سفر کریں گے، 60 دن کی اس مدت کے دوران کوئی فیس نہیں لی جائے گی، فریقین 30 دن کے اندر آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں ہٹانے پر کام کریں گے۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,

جمعے کو امریکا ایران معاہدہ ہونے کا امکان ففٹی ففٹی ہے: سینئر خلیجی حکام

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے باوجود کہ ایران سے ڈیل طے ہے، سینئر خلیجی حکام نے سی این این کو بتایا ہے کہ جمعے کو امریکا ایران معاہدہ ہونے کا امکان ففٹی ففٹی ہے، ان ذرائع نےکہا ہے کہ ایرانی وفد میں ایرانی پاسداران انقلاب کی نمائندگی شامل نہیں ہے جبکہ درحقیقت پاسداران نے ہی عبوری معاہدے کی حتمی منظوری دینی ہے۔

ٹرمپ اس سے پہلے دعویٰ کرچکے ہیں کہ امریکی حکام ایرانی حکام کے ساتھ بہت اچھی بات چیت کر رہے ہیں لیکن ساتھ ہی انہوں نے دھمکی بھی دی ہے کہ اگر اس بار ایرانی حکام معاہدے سے پیچھے ہٹے تو امریکا ایران کو سخت نشانہ بنائےگا۔ ٹرمپ نے یہ اشارہ بھی دیا تھا کہ آبنائے ہرمز پر کوئی معاہدہ آج ہی طے پا سکتا ہے۔

واضح رہےکہ ایران اب تک اس بات کی تردید کرتا نظر آرہا ہےکہ وہ واشنگٹن کے ساتھ کوئی مذاکرات کر رہا ہے، ایران کا کہنا ہےکہ وہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے معاملات طے کرنے کے لیے عمان سے بات کر رہا ہے، تجزیہ کاروں کے مطابق ایران عمان مذاکرات ہی امریکا ایران مذاکرات کی راہ ہموار کر سکتے ہیں۔

ایران عمان مذاکرات میں صرف ایک یا دو معاملات حل طلب رہ گئے: عرب میڈیا

عرب میڈیا نے خبر دی ہے کہ ایران عمان مذاکرات میں اب صرف ایک یا دو معاملات حل طلب رہ گئے ہیں، معاملات بہت زیادہ پیچیدہ نہیں دکھائی دے رہے۔

سینئر سفارتی ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا کہ اگر کسی بیرونی عنصر نے مذموم مداخلت نہ کی تو معاہدہ آج یا پھر کل کسی بھی وقت ہو سکتا ہے۔

ذرائع نےکہا ہےکہ آبنائے ہرمز ایران عمان اختلافات کی وجہ سے بند نہیں ہے، آبنائے ہرمز کا کھلنا یا بند رہنا اُن امریکی اقدامات پر منحصر ہوگا جو ممکنہ طور پر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے زُمرے میں آتے ہوں۔

سفارتی ذرائع نے بتایا کہ فی الحال ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے دورہ اسلام آباد کا کوئی امکان نہیں ہے، البتہ سفارتی عمل میں کسی پیش رفت ہونے پر عراقچی کا دورہ پاکستان کسی بھی وقت ممکن ہوسکتا ہے ۔

,,,,,,,,,,,,,,,,

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے سینیئر مشیر میجر جنرل محسن رضائی نے واضح کیا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی دوسرے راستہ کی اجازت نہیں دے گا۔

مشیرسپریم لیڈر جنرل محسن رضائی نے اپنے بیان میں امریکا کو خبر دار کیا ہے کہ جنگی جہاز یا فوج لائی گئی تو اسے بھی نشانہ بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے جہاز ایران کی وارننگ پر واپس مڑ رہے ہیں، امریکا کا حکم ماننے والے جہاز نقصان اٹھاتے ہیں اور پھر خود ہی مڑ جاتے ہیں۔

محسن رضائی نے کہا کہ ایران اپنے مؤقف پر قائم ہے کہ ہرمز امریکا کی شرائط پر دوبارہ نہیں کھلے گی۔

اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ ایران نے یوکرین میں 3 اہداف پر حملوں کی تیاری کرلی تھی، یوکرین نے ایرانی جہاز پرحملہ اپنی غلطی مانا جس پر حملے کا ارادہ ترک کردیا گیا، یوکرین کو ہر صورت قیمت چکانا ہوگی۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

امریکا نے ایران سے جنگ کی ترکیبوں کیلئے فوجیوں سے تجاویز مانگ لیں

امریکا نے ایران سے جنگ کی ترکیبوں کے لیے فوجیوں سے تجاویز مانگ لیں، امریکی میڈیا کے مطابق یہ انکشاف ایک لیک ہونے والی سرکاری ای میل سے ہوا، جو ایران پر نئے حملے شروع کرنے سے پہلے فوجیوں کو بھیجی گئی تھی۔

فوجیوں سے کہا گیا تھاکہ وہ ایران سے جنگ میں نئی حکمتِ عملی بنانے کے لیے تخلیقی اور غیر روایتی تجاویز فراہم کریں۔

فوجی مبصرین کے مطابق فوجی اہلکاروں سے ایسی تجاویز طلب کرنا ایک امریکی حکومت کا ایک غیر معمولی اقدام ہے۔

ایران کا آبنائے ہرمز میں ایم کیو 9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہےکہ آبنائے ہرمز پر دفاعی نظام کے ذریعے ایم کیو 9 ریپر ڈرون مار گرایا ہے۔

ایرانی میڈیاکے مطابق پاسدارانِ انقلاب کی فضائیہ نے آبنائے ہرمز کے اوپر پرواز کرنے والے ایک ایم کیو 9 ریپر ڈرون کو مار گرایا۔ بیان میں کہا گیا کہ ڈرون کو آبنائے ہرمز کے علاقے میں نصب ایک جدید فضائی دفاعی نظام کے ذریعے روک کر نشانہ بنایا گیا۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

ٹرمپ کا ایران پر بڑے حملے کا منصوبہ مؤخر کرنے کا اعلان، معاہدے کی شرط عائد کردی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ایران پر مجوزہ حملہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم یہ فیصلہ اس شرط سے مشروط ہے کہ ایران کے ساتھ جلد کسی معاہدے تک پہنچا جا سکے۔

ٹرمپ نے کہا کہ اگر تیزی سے معاہدہ ممکن ہوا تو حملہ نہیں کیا جائے گا جبکہ اسرائیل بھی اس مؤقف میں امریکا کے ساتھ ہے۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران اور مشرقِ وسطیٰ کے بعض دیگر ممالک نے امریکا سے حملہ روکنے کی درخواست کی ہے۔

ٹرمپ کے مطابق مجوزہ معاہدے میں آبنائے ہرمز کو فوری، مکمل اور مستقل طور پر کھولنا اور ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق خدشات کا خاتمہ شامل ہے

………………………..

ایک سینیئر ایرانی سکیورٹی عہدیدار نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا یا اسرائیل نے ایرانی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا تو ایران نے وسیع پیمانے پر جوابی کارروائی کے منصوبے تیار کر رکھے ہیں۔

ایرانی خبررساں ایجنسی وانا کے مطابق عہدیدار نے امریکی میڈیا میں ممکنہ حملوں سے متعلق رپورٹس کو پاگل پن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران ہر صورتحال کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے صہیونی ریاست کے اہم انفراسٹرکچر اور خطے میں امریکی توانائی اثاثوں کو نشانہ بنانے کے لیے ایک جامع ردعمل کا منصوبہ تیار کر رکھا ہے اور ہم اس پر عملدرآمد کے لیے تیار ہیں۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

امریکی صدر ٹرمپ نے فوج کو ایران پر تازہ حملوں کا حکم دے دیا: امریکی اخبار

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوج کو ایران پر تازہ حملوں کا حکم دے دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا اور اسرائیل ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہےکہ حملے ہفتے کے اختتام تک کسی بھی وقت کیے جاسکتے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں ، ایران پربھرپور حملوں سے قدامت پسند بتدریج کمزور ہوں گے۔

مریکی صدر نے کابینہ میٹنگ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر حملوں کامقصد ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا ہے، ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں۔ ڈیل کا اعتمادکمزور پڑ رہا ہے، ایرانی جھوٹ بولتے اور وعدوں سے پھر جاتے ہیں۔

کابینہ کے اجلاس کے دوران ایران کے ساتھ جنگ بندی کی بحالی سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا صرف فتح چاہتا ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی حملوں میں ایران کو شدید نقصان پہنچا ہے اور اس کی بحریہ، فضائیہ اور فضائی دفاعی نظام تقریباً تباہ ہو چکے ہیں۔ ایران کو جوہری ہتھیار نہیں حاصل کرنے دیں گے، اگر ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہوتے تو پورا مشرقِ وسطیٰ تباہ ہو چکا ہوتا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران پر سخت حملے کریں گے، ایک وقت آئے گا وہ خود بولیں گے اب ہم مزید برداشت نہیں کرسکتے۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

ایران پر سخت حملے کرینگے، ایک وقت آئیگا وہ خود بولینگے اب ہم مزید برداشت نہیں کرسکتے: ٹرمپ

کابینہ کے اجلاس کے دوران ایران کے ساتھ جنگ بندی کی بحالی سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ صرف فتح چاہتا ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی حملوں میں ایران کو شدید نقصان پہنچا ہے اور اس کی بحریہ، فضائیہ اور فضائی دفاعی نظام تقریباً تباہ ہو چکے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار نہیں حاصل کرنے دینگے، اگر ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہوتے تو پورا مشرقِ وسطیٰ تباہ ہو چکا ہوتا۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران پر سخت حملے کرینگے، ایک وقت آئیگا وہ خود بولینگے اب ہم مزید برداشت نہیں کرسکتے۔

,,,,,,,,,,,,,,,

امریکی حملوں کے جواب میں کویت میں امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا: ایرانی فوج

ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ حالیہ امریکی حملوں کے جواب میں کویت میں امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

ایرانی فوج کا کہنا ہے گزشتہ روز قشم جزیرے میں رہائشی عمارت پر امریکی حملے کے جواب میں کویت میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

ایرانی فوج کے مطابق کویت کے احمد الجابر ائیر بیس پر امریکی فوج کی اسٹریٹجک تنصیبات کو ڈرون سےنشانہ بنایا، ڈرون حملوں میں لڑاکا طیاروں کے ہینگرز، سیٹلائٹ مواصلاتی نظام اور آلات کے گوداموں کو نشانہ بنایا

ایران نے اردن میں امریکی طیاروں کے ہینگر کی سیٹیلائٹ تصاویر جاری کر دیں ۔

سیٹلائٹ تصاویر میں اردن کے موفق السلطي ائیربیس پر واقع وہ ہینگرز دکھائے گئے ہیں جہاں امریکی ایف-35 لڑاکا طیارے موجود تھے، اور دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ ہینگر ایران کے جوابی حملوں میں تباہ ہوئے ہیں۔

پاسداران انقلاب نے ایک بیان میں کہا کہ سینسر شپ ختم کریں ،دنیا کو درست معلومات دیں۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

امریکا نے ایران کے خلاف فضائی حملے شروع کردیے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ( سینٹکام) نےایکس پر بیان جاری کیا کہ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی افواج پر حملوں کےجواب میں ایران کے خلاف کارروائی کی۔

امریکی نیوز ویب سائٹ کے ایک رپورٹر نے سینیئر امریکی عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج ایران کے اندر موجود اہداف کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

ایرانی خبرایجنسی کے مطابق ایران کے جنوبی علاقوں میں دھماکے سنے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ایران کے حملوں کا سخت جواب دینے کی دھمکی دی تھی ۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران نے اردن میں فوجی اڈے پر سرپرائزڈ میزائل حملے کیے تاہم امریکی فوج نے منٹوں میں ایران سے فائر کیے جانے والے مزائل مار گرائے۔ایرانی حملوں کا انتہائی سخت جواب دیا جائیگا۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

امریکا اور سعودی افواج کے عراق میں مبینہ ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے مراکز پر حملوں میں 20 اموات ہوئیں اور 32 زخمی ہوئے۔

سعودی وزارت دفاع کے مطابق کارروائی سعودی تیل تنصیبات پر ڈرون حملوں کے جواب میں امریکی سینٹرل کمانڈ کےساتھ مل کرکی گئی۔

سب سےبڑا حملہ عراقی صوبے نینوا میں ہوا جہاں 10 افراد مارےگئے۔

اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی حملوں کا انتہائی سخت جواب دیا جائیگا: ٹرمپ نے خبردار کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ایران کے حملوں کا سخت جواب دینے کی دھمکی دیدی، امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے اردن میں فوجی اڈے پر سرپرائزڈ میزائل حملے کیے تاہم امریکی فوج نے منٹوں میں ایران سے فائر کیے جانے والے مزائل مار گرائے۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ رات گئے امریکا اور سعودی عرب کی جانب سے عراق میں ایران کی حمایت یافتہ ملیشیاؤں پر کیے گئے فضائی حملے عراقی حکومت کی کو آرڈینیشن سے کیے گئے۔ انہوں نے ان ملیشیاؤں کو دنیا کے لیے کینسر قرار دیا اور کہا کہ ان کی انتظامیہ ایران کے حمایت یافتہ پراکسی گروہوں کے خلاف مزید اقدامات پر غور کر رہی ہے۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

اردن میں امریکی فوجی اڈے اور سینٹکام مرکزکوبیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے: پاسدارانِ انقلاب

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ اردن میں امریکی فوجی اڈے اور سینٹکام کےمرکزکوبیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق آبنائے ہرمزمیں وارننگ نظر انداز کرنے والے 3 آئل ٹینکرز کو بھی روک دیا گیا۔

سعودی وزیرخارجہ کےقطر، بحرین اور کویت کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطے

سعودی وزیرخارجہ نے قطر، بحرین اور کویت کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ٹیلی فونک رابطے کیے جس دوران علاقائی صورتحال اور کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پرگفتگو ہوئی۔

گفتگو کے دوران خلیجی وزرا نے فریڈم آف نیویگیشن کے تحفظ پر زور دیا جبکہ ایران نوازگروپوں کے حملوں کی مذمت بھی کی۔

امریکا اور سعودی عرب کے عراق میں ایرانی حامی گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے

امریکی سینٹ کام کا کہنا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب نے عراق میں ایرانی حامی گروپوں کے ٹھکانوں پرحملے کیے جن میں ایران سے وابستہ مسلح گروہوں کو نشانہ بنایا گیا۔

سینٹ کام کے مطابق یہ گروہ امریکی فورسز اور سعودی توانائی ڈھانچے پرحملوں کی تیاری کر رہے تھے، ایران نواز گروہوں کے حملے ناکام بنا دیےگئے۔

دوسری جانب سعودی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پرحملے کیے ہیں، حملے امریکی سینٹرل کمانڈ کے ساتھ مل کر کیے۔

سعودی وزارت دفاع کے مطابق ایران نواز گروہوں نے سعودی تیل تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا اور یہ کارروائی ان گروہوں کے حالیہ ڈرون حملوں کے جواب میں کی گئی۔

…………………….

ایران کو خریدا نہیں جا سکتا، اسے شکست دینا پڑتی ہے اور ہم اسے بری طرح شکست دے رہے ہیں: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران کی بحریہ، فضائیہ، عسکری قیادت اور فضائی دفاعی نظام کو تباہ کر دیا ہے۔

ریاست مشی گن میں خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے ایران کی بحریہ تباہ کر دی، ان کی فضائیہ تباہ کر دی، ان کی قیادت ختم کر دی اور ان کا فضائی دفاعی نظام بھی تباہ کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایران کی ڈرون اور میزائل بنانے کی زیادہ تر صلاحیت بھی تباہ کر دی ہے۔ٹرمپ کے بقول ایران اب اپنی سابقہ صلاحیت کے صرف تقریباً 7 فیصد کی رفتار سے ڈرون تیار کر رہا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ اب ایران ہمارے ساتھ معاہدے کی بات کر رہا ہے، لیکن اگر ہم سخت کارروائی نہ کرتے تو مذاکرات کی نوبت ہی نہ آتی۔

صدر ٹرمپ نے ایران کو گزشتہ 47 سے 50 سال سے مشرقِ وسطیٰ کا “غنڈہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ سابق امریکی صدر باراک اوباما کا خیال تھا کہ ایران کو رعایتیں دے کر منایا جا سکتا ہے، مگر ‘ایران کو خریدا نہیں جا سکتا، اسے شکست دینا پڑتی ہے، اور ہم اسے بری طرح شکست دے رہے ہیں’۔

انہوں نے مزید کہا کہ دیکھتے ہیں انجام کیا ہوتا ہے، اس وقت ایران کے ساتھ انتہائی خوشگوار مذاکرات جاری ہیں۔

علاوہ ازیں ٹرمپ نے امریکی بحری ناکہ بندی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہماری بحریہ کی ناکہ بندی اتنی مؤثر ہے کہ ایک بھی کشتی گزر نہیں سکتی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران امریکا سے کہہ رہا ہے، “براہِ کرم، بحری ناکہ بندی ختم کر دیں۔”

………………………….

امریکا کیجانب سے حملے روکنےکے بعد مشرق وسطیٰ میں امریکی مفادات پر جوابی حملے روک دیے، ایران
ویب ڈیسک
ایران کا کہنا ہےکہ امریکا کی جانب سے حملے روکنےکے بعد اس نے بھی مشرق وسطیٰ میں امریکی مفادات پر جوابی حملے روک دیے ہیں۔

فرانسیسی خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ایرانی فوج کے ترجمان محمد اکرمینیا نے کہا ہےکہ یہ حملے دو رات پہلے تک جاری رہے، لیکن گزشتہ دو راتوں کے دوران امریکیوں نے اپنے حملے روک دیے ہیں، ہماری حکمت عملی بنیادی طور پر جوابی کارروائی پر مبنی رہی ہے، اس لیے ہم نے اپنی جوابی کارروائیاں بھی روک دی ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق یہ پیش رفت ایران اور امریکا کے درمیان تقریباً دو ہفتوں تک دوبارہ جاری رہنے والی لڑائی کے بعد سامنے آئی ہے۔ اتوار کے روز اب تک ایران کی جانب سے خلیجی ممالک پر کوئی حملہ نہیں کیا گیا، جب کہ امریکا نے بھی مسلسل دوسری رات ایران کو نشانہ نہیں بنایا، حالانکہ اس سے پہلے وہ روزانہ حملے کر رہا تھا۔

اے ایف پی کا کہنا ہےکہ حالیہ جنگ بندی کے وقفے نے تقریباً دو ہفتوں تک مسلسل رات کے وقت ہونے والی امریکی بمباری کے بعد مذاکرات کی طرف واپسی کی امیدیں دوبارہ زندہ کر دی ہیں، اگرچہ امریکی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ کیا ہےکہ یہ وقفہ پیٹریاٹ انٹرسیپٹرز اور دیگر دفاعی ہتھیاروں کے ذخائر پر دباؤ کا نتیجہ بھی ہوسکتا ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے معاملے سے باخبر دو افراد کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ مہم کو مزید بڑھانے کے منصوبے جزوی طور پر ان ذخائر میں کمی کے باعث روک دیےگئے ہیں۔

آبنائے ہرمز سےگزرنے والا آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکراگیا، ایرانی خبرایجنسی

ایرانی خبرایجنسی کے مطابق آبنائے ہرمز سےگزرنے والے آئل ٹینکر میں دھماکا ہوا ہے۔

ایرانی خبرایجنسی کے مطابق آبنائے ہرمز سےگزرنے والا آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرایا، آئل ٹینکر ایران کے مقررہ روٹ سے ہٹ کر آبنائےہرمز سےگزرنےکی کوشش کر رہا تھا۔

امن کیلئے مذاکرات اور سفارتکاری کے راستےکھولے جائیں، پوپ لیوکا مشرق وسطیٰ میں پرتشدد کارروائیوں پر اظہار تشویش

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے مشرق وسطیٰ میں خصوصاً مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ میں جاری پُرتشدد کارروائیوں پر اظہار تشویش کیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ہفتہ وار دعائیہ خطاب میں پوپ لیو کا کہنا تھا کہ غزہ اور مغربی کنارے میں پُرتشدد کارروائیوں میں جانی نقصان پرتشویش ہے، تنازعات کے منصفانہ سیاسی حل کے لیے بات چیت کے راستے پر واپس آیا جائے، ایسا سیاسی حل نکالا جائےجس میں سب کو مساوی حقوق واحترام حاصل ہوں، مقدس مقامات کے احترام کی خلاف ورزی کرنے والی فوجی کارروائیوں کو مسترد کیا جائے۔

پوپ لیو کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں فوجی کارروائیوں کی شدت نے پھر سے تباہی اور تشدد کوبڑھا دیا ہے، مشرق وسطیٰ کی فوجی کارروائیوں سے شہری زندگیاں خطرے میں پڑگئی ہیں، مشرق وسطیٰ میں فوجی کارروائیوں سے پانی اور بجلی کی قلت ہوگئی ہے، تمام فریقین حملے فوری روکیں، امن کےلیے مذاکرات، سفارت کاری کے راستے دوبارہ کھولے جائیں۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

ایران نے سعودی عرب اور یمن کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تنازع کے حل کے لیے مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا کہ یمن کے بحران کا منصفانہ حل تلاش کرنا ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ یمن اور سعودی عرب کے درمیان جاری تنازع کا کوئی فوجی حل موجود نہیں اور ایران کے نزدیک مذاکرات کی راہ پر واپسی اور طے شدہ روڈ میپ پر مکمل عمل درآمد ہی یمنی عوام کی مشکلات کے خاتمے اور خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کا واحد مؤثر راستہ ہے۔

اسماعیل بقائی نے یہ بھی کہا کہ خطے میں امریکا کی پالیسیوں نے یمن کی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہاگیاکہ امریکا نے آبنائے ہرمز میں امریکی احکامات نہ ماننے والے 2 جہازوں کو ناکارہ بنادیا، امریکا نے 2 جہازوں پر دھاوا بول کر احکامات ماننے پر مجبور کیا جبکہ 12 تجارتی جہازوں کو راستہ بدلنے پر مجبور کیا گیا، سینٹکام نےکہا آبنائے ہرمز میں ایران کی ناکہ بندی مکمل طور پر برقرار ہے۔

…………………..

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ تہران اپنے قومی مفادات کے دفاع اور امریکا کو آبنائے ہرمز کے ذریعے اپنی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے سے روکنے کے لیے پُرعزم ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اجلاس کی سائیڈ لائن پر روس کے وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کیس جس میں دونوں رہنماؤں نے سیاسی، اقتصادی، تجارتی، نقل و حمل اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والی مفاہمتوں پر مؤثر عمل درآمد کو آسان بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے ابھی تک ایران پر بڑے پیمانے پر حملے کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ نہیں کیا، کیونکہ تہران کے ساتھ جاری مذاکرات میں ایرانی حکام اب زیادہ سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے، بڑے فوجی آپریشن پر مشیروں سے ملاقات کی خبروں کے تناظر میں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے کوئی فیصلہ کر لیا ہے، تو ٹرمپ نے جواب دیا’نہیں، میں نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا’۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران مذاکرات کیلئےسنجیدہ ہے لیکن ڈیل کرنے کیلئے تیار نہیں۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ دیکھیں، اس وقت ہماری ان سے بات چیت جاری ہے۔ میرے خیال میں وہ ہر گزرتے دن کے ساتھ زیادہ سنجیدہ ہوتے جا رہے ہیں، شاید اس کی وجہ بھی سب پر واضح ہے۔

خلیج عمان میں ایل پی جی ٹینکر پر امریکی میزائل حملے میں 2 افراد جاں بحق، ایرانی خبرایجنسی

ایرانی خبرایجنسی کادعویٰ ہے کہ امریکا نے ایل پی جی ٹینکر کو میزائلوں سے نشانہ بنایا، امریکا نے ٹینکر کو ایرانی گیس لے جانے والا جہاز سمجھ کر حملہ کیا۔

ایرانی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکی حملے میں ایل پی جی ٹینکر کے عملے کے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

ایرانی خبرایجنسی کے مطابق خلیج عمان میں امریکی حملے سے ایل پی جی ٹینکر کا انجن روم تباہ اور جہاز ناکارہ ہوگیا۔

بحرین اور کویت نے خفیہ طور پر اپنے جنگی طیارے بھیج کر ایران کے اندر موجود فوجی اہداف پر حملے کیے: امریکی اخبار کا دعویٰ

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا کہ رواں ماہ بحرین اور کویت کے جنگی طیاروں نے ایران میں ڈرونز اور میزائلوں کے ذخیرہ کرنے والے مراکز سمیت فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات جوکہ ایران کے خلاف پہلے بھی کئی بار حملے کرچکا ہے جبکہ بحرین اور کویت کی کارروائیوں کیلئے بھی یو اے ای نے ایرانی اہداف سے متعلق خفیہ معلومات فراہم کیں اور دفاعی فضائی مدد بھی دی۔

آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت کے طریقہ کار پر بات چیت کیلئے عمانی وفد ایران پہنچ گیا

عمان کا وفد ایران پہنچ گیا ، ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق عمانی وفد آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت کا طریقہ کار وضع کرنے ایران پہنچا ہے۔

اس سے پہلے ایران نے عراقی وزیراعظم کے ذریعے پیش کی گئی جنگ بندی کی امریکی تجویز کو مسترد کردیا تھا

عمانی وفد یا ان کی ایرانی حکام سے بات چیت سے متعلق فی الحال مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

……………………….

ایران نے عراق کے ذریعے پیش کی گئی جنگ بندی کی امریکی تجویز مسترد کر دی: امریکی اخبار کا دعویٰ

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے عراق کے ذریعے پیش کی گئی امریکی جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی۔

امریکی اخبر نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران نے عراقی وزیرِاعظم علی الزیدی کے ذریعے پیش کی گئی تجویز مسترد کی، عراقی وزیرِاعظم حالیہ دورۂ واشنگٹن کے بعد تہران پہنچے تھے جہاں انہوں نے ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

اخبار کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے جنگ بندی پیشکش کی مکمل تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آئیں جبکہ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ عارضی جنگ بندی قابلِ قبول نہیں کریں گے کیونکہ اس میں آبنائے ہُرمز کے کنٹرول کا مسئلہ حل نہیں کیا گیا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ علی الزیدی نے واشنگٹن دورے کے حوالے سے اپنے خیالات اور تاثرات سے آگاہ کیا تھا لیکن ایران اور امریکا کے درمیان پہلے ہی کافی ثالث موجود ہیں، مسئلہ پیغامات پہنچانے کا نہیں بلکہ غیرمنطقی، لالچی اور دوسروں پر کنٹرول کرنے والے امریکی رویے کا ہے۔

ایران کی مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایران نے ڈرون حملوں کے ذریعے اردن اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے ’آپریشن صاعقہ‘ کے 24ویں مرحلے میں آج علی الصبح بحرین کی شیخ عیسیٰ ائیر بیس پر واقع امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جن میں ایندھن کے ذخائر، گودام اور فوجیوں کی رہائش گاہیں شامل ہیں۔

بیان کے مطابق اسی آپریشن کے دوران اردن کی الازرق ائیر بیس پر بھی ڈرون حملے کیے گئے، جہاں طیاروں کے ہینگر اور امریکی فوجیوں کی رہائش گاہوں کو نشانہ بنایا گیا۔

……………………

امریکی فوج کے ایران پر مسلسل 13ویں رات حملے مکمل، مواصلاتی نیٹ ورکس اور بحری عسکری صلاحیتوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

امریکی فوج نے ایران پر مسلسل 13ویں رات حملے مکمل کرلیے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف مسلسل 13ویں رات فضائی حملے کامیابی سے مکمل کیے، حملوں میں ایرانی فوجی کمانڈ سینٹرز، ڈرون ذخیرہ گاہوں، مواصلاتی نیٹ ورکس، ساحلی نگرانی کے مراکز اور بحری عسکری صلاحیتوں کو نشانہ بنایا گیا۔

سینٹکام کے مطابق کے یہ حملے اس لیےکیے گئے تاکہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے شہری ملاحوں اور تجارتی جہازوں کو ایران سے لاحق خطرات کو مزید کم کیا جا سکے۔

بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی حالیہ کارروائیوں کے باوجود آبنائے ہرمز بین الاقوامی بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہوئی ہے اور امریکی فوج کی معاونت سے تجارتی جہاز معمول کے مطابق اس راستے سے گزر رہے ہیں۔

سینٹکام کے مطابق اس وقت مشرقِ وسطیٰ میں 50 ہزار سے زائد امریکی فوجی اہلکار تعینات ہیں۔

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث آبنائے ہرمز سے گزرنے والے آئل ٹینکرز کی تعداد کم ہو کر دو ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جمعرات کو صرف ایک آئل ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزرا۔

رپورٹ کے مطابق خام تیل لے جانے والا جہاز نیو جائنٹ، جس میں تقریباً 20 لاکھ بیرل عراقی خام تیل لدا تھا، جمعرات کو آبنائے ہرمز سے گزر کر چین کی بندرگاہ ریژاؤ پورٹ کی جانب روانہ ہوا۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر بحیرہ احمر میں حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر مزید حملے کیےگئے تو امریکا ان حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرائےگا، امریکی صدر نے دھمکی دی کہ حوثیوں کے حملوں کی صورت میں ایران کو سخت سزا دی جائےگی۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجھے حوثیوں سے خاص طور پر اس لیے مایوسی ہوئی ہے کہ اب تک وہ نسبتاً ذمہ داری اور سمجھ داری سے کام لیتے رہے تھے۔ایک سال پہلے امریکا نے بحری جہازوں پر حملے کرنے پر حوثیوں کے خلاف انتہائی طاقتور فوجی کارروائی کی تھی۔ اس کے بعد سے اور ایران کے ساتھ ہمارے تنازع کے دوران بھی انہوں نے کافی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، لیکن افسوس کہ اب انہوں نے دوبارہ یہ کارروائیاں شروع کر دی ہیں، مجھے حوثیوں سے خاص طور پر اس لیے مایوسی ہوئی ہے کہ اب تک وہ نسبتاً ذمہ داری اور سمجھ داری سے کام لیتے رہے تھے۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

امریکا نے ایران کیخلاف ممکنہ کارروائی کے پیشِ نظر مشرقِ وسطیٰ میں خصوصی فوجی دستوں کی تعیناتی شروع کردی۔

امریکی اخبار نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں مزید فوجی دستے، طبی عملہ اور اسلحہ بھیجنا شروع کر دیا ہے تاکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے مزید مضبوط فوجی آپشنز فراہم کیے جا سکیں۔

امریکی اخبار کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران امریکی اسپیشل آپریشنز فورسز اپنے ملکی اڈوں سے مشرقِ وسطیٰ پہنچ چکی ہیں، جبکہ فلائٹ ٹریکنگ ڈیٹا اور امریکی حکام بھی اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہیں۔

مزید برآں، لڑاکا طیاروں کے اسکواڈرن مشرقِ وسطیٰ کے مختلف مقامات پر تعینات کر دیے گئے ہیں، جبکہ امریکا اور برطانیہ کے فوجی اڈوں پر موجود بمبار طیاروں کو بھی ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر فوجی کارروائیاں تیزی سے بڑھائی جا سکیں۔

ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکا نے قطر میں قائم العدید ائیر بیس کو مکمل طور پر خالی کر دیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز جاری ہونے والی سیٹلائٹ تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں ائیر بیس پر موجود امریکی طیاروں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی اور پھر اڈہ مکمل طور پر خالی کر دیا گیا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر اڈے پر موجود امریکی طیاروں کی تعداد 17 سے کم ہو کر 3 رہ گئی تھی جس کے بعد باقی ماندہ طیارے بھی واپس بلا لیے گئے اور بیس کو مکمل طور پر خالی کر دیا گیا۔

………………………………..

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج نے ایران کے لارک جزیرے پر حملہ کیا ہے، جس کے بعد آبنائے ہرمز کے علاقے میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

ایرانی خبر ایجنسی تسنیم کے مطابق حملہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 48 منٹ پر کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ایرانی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور حملے کے مقام کے ساتھ ساتھ ممکنہ نقصانات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

قبل ازیں ایرانی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے اردن میں واقع فوجی اڈوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔

ایرانی فوج کے مطابق حملوں میں اردن کے پرنس حسن اور کنگ فیصل ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا، جہاں ایف-15 طیاروں اور ڈرونز سے متعلق انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچایا گیا۔

ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ حملوں کے دوران 8 نئے ایم کیو-9 ڈرون تباہ جبکہ مزید 2 ڈرون شدید نقصان کا شکار ہوئے۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

امریکی صدر ٹرمپ کی ایرانی پُلوں، بجلی گھروں پر حملوں کی دھمکی پر ایران کا ردعمل سامنے آگیا۔

ایرانی خبر ایجنسی تسنیم سےگفتگو کرتے ہوئے ایک ایرانی فوج کے عہدیدار نےکہا کہ اگر امریکی ایران میں کسی پل یا بجلی گھر کو نشانہ بنائیں گے تو ایران بھی خطے کے بنیادی ڈھانچے، پلوں اور ان توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنائےگا جہاں امریکا کے مفادات موجود ہیں۔

ایرانی فوج کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنےکے لیے پرعزم ہے، جہازوں کو محفوظ گزرنے کی اجازت صرف اسی صورت میں دی جائے گی جب ان کی آمدورفت ایران کے ساتھ رابطے اور ایرانی انتظامات کے تحت ہوگی ۔

ایرانی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل شکارچی کا کہنا ہےکہ امریکا نے تیسری عالمی جنگ کے لیے مختص ہر ہتھیار ایران کے خلاف استعمال کیے لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق تہران میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل شکارچی کا کہنا تھا کہ جنگ یا جنگ بندی کے دوران ہم نے کبھی بھی میزائلوں کی تیاری نہیں روکی، تمام تر انٹیلی جنس صلاحیتوں کے باوجود دشمن کو آج تک ایرانی میزائلوں کے پیداواری مراکز کا علم نہیں ہوسکا۔

جنرل شکارچی کا کہنا تھا کہ امریکا کی مغربی ایشیا(مشرق وسطیٰ) میں امریکی اڈوں پر 5 دہائیوں کی سرمایہ کاری حالیہ جنگ میں تباہ ہوگئی۔ امریکاکو یقین تھا کہ وہ ایک ہفتے کے اندر ایران کی فوجی طاقت کو ختم کر دےگا اور اگلے ہفتے ایران کو تقسیم کر دےگا۔

انہوں نے کہا کہ شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے مسلط کردہ جنگ کے لیے مکمل تیاری کر رکھی تھی، جس میں اپنی اور دیگر کمانڈروں کی ممکنہ شہادت کے بعد کے انتظامات بھی شامل تھے۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

ایران کے ساتھ جاری فوجی کشیدگی کے باعث امریکی دفاعی اخراجات میں غیرمعمولی اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے آئندہ مرحلے کی کارروائیوں اور دفاعی ضروریات کیلئے کانگریس سے تقریباً 87 ارب ڈالر کے اضافی فنڈز کی درخواست کر دی ہے۔

امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے سینیٹ کی فنڈز مختص کرنے والی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایران کے ساتھ جاری فوجی آپریشنز پر اب تک 37.5 ارب ڈالر خرچ ہو چکے ہیں، ان کے بقول اس رقم میں 30 ستمبر تک متوقع اخراجات بھی شامل ہیں۔

پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ موجودہ عالمی حالات میں دفاعی بجٹ میں کمی نہیں بلکہ امریکی فوج کی استعداد بڑھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مطلوبہ فنڈنگ فراہم نہ کی گئی تو امریکا کو سنگین سکیورٹی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

وزیرِ دفاع نے خفیہ سکیورٹی بریفنگ کے بعد سینیٹ کی بجٹ کمیٹی کے سامنے اضافی فنڈز کی باضابطہ درخواست پیش کی جس میں پینٹاگون کی مالی ضروریات اور عالمی سطح پر درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے مکمل بجٹ کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

ایران کی اعلیٰ مشترکہ عسکری کمان نے خبر دار کیا ہے کہ اگر امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تو خطے میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کے مفادات کو نشانہ بنایا جائے گا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق خاتم الانبیا بریگیڈ نے کہا ہے کہ جوہری تنصیبات پر حملہ خطے میں جنگ کے پھیلاؤ کا باعث بنے گا۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

ایران سے جنگ کے لیے مزید اربوں ڈالرز کی درخواست پر آج امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ اور چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین کو امریکی سینیٹ پینل کے سوالات کا سامنا کرنا ہوگا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ممکنہ طور پر پیٹ ہیگسیتھ کو اب تک جنگ میں ہونے والے امریکی جانی نقصان اور زخمی امریکی فوجیوں کی تفصیلات کے سوالات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

محکمہ جنگ پینٹاگون کے ترجمان شان پرنیل نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ 7 جولائی سے اب تک کے حملوں میں 100 امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ جب کہ پچھلے ہفتے ایرانی حملوں میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق بھی کی گئی ہے۔

اس سے قبل ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اردن پر ایرانی حملوں میں ہلاک امریکی فوجیوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے جتنی بتائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ یہ جانی نقصان اردن کے علاقے رکبان میں امریکی فوج کے رہائشی کمپلیکس پر ایرانی حملوں میں ہوا۔ امریکا نے اس ایرانی دعوے پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔

اسی دوران امریکی میڈیا یہ رپورٹ کرچکا ہے کہ امریکی افواج ابھی اردن کے حملے کے بعد وہاں سے ملنے والے کچھ ناقابل شناخت جسمانی اعضا کا جائزہ لے رہی ہے۔ یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

امریکا نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے پیشِ نظر اپنے شہریوں کے لیے عالمی سطح پر احتیاطی وارننگ جاری کر دی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے پیر کو جاری بیان میں دنیا بھر میں موجود امریکی شہریوں کو مزید احتیاط برتنے کی ہدایت کی۔

بیان میں کہا گیا کہ ’مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث سیکیورٹی صورتحال پیچیدہ ہو چکی ہے اور کشیدگی میں کسی بھی وقت غیر متوقع اضافہ ہو سکتا ہے‘۔

محکمہ خارجہ نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ سے باہر موجود امریکی شہری اس خطے کے سفر یا اس کے راستے گزرنے پر نظرِ ثانی کریں۔

بیان میں خبردار کیا گیا کہ دنیا بھر میں امریکی سفارتی تنصیبات یا امریکا اور امریکی شہریوں سے منسلک مقامات پر حملوں کے امکانات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

 

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

امریکی سینٹرل کمانڈ( سینٹکام)نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج امریکی فورسز نے کمانڈر اِن چیف کی ہدایت پر ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ شروع کردیا ہے۔

سینٹکام کے مطابق ان حملوں کا مقصد آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر حملوں کے لیے استعمال ہونے والی ایرانی فوجی صلاحیتوں کو مزید کمزور کرنا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق سیریک کے قریب اور بندر عباس میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

امریکی حملوں کے بعد ایران کی جوابی کارروائی شروع ہوگئی، ایرانی میڈیا نے ایرانی فوج کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ایرانی فوج کی جانب سے کویت میں موجود دو امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ، سرکاری ٹی وی پر جاری ایرانی فوج کے بیان میں کہا گیا کہ کیمپ الادیری پر ڈرون سے اسلحہ ڈپو اور علی السالم ائیر بیس پر پیٹریاٹ دفاعی نظام کے ریڈار نشانہ بنائے گئے۔

ایرانی میڈیا کےمطابق امریکی فوج نے تازہ کارروائی میں سیرک کے قریب حملے کیے، امریکی فوج نے حاجی آباد شہر کے قریب علاقے کو نشانہ بنایا۔ ایرانی شہربندر عباس اورجزیرہ قشم میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ(سینٹکام) نے کہا کہ امریکی صدر کی ہدایت پر امریکی افواج نے ایران کے خلاف نئے فضائی حملے شروع کردیے۔

سینٹکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کو خطرات سے محفوظ بنانے، ایران کی صلاحیت کو مزید کمزور کرنے اور گزشتہ رات اردن میں امریکی فوجیوں پر حملے کرنے والی ایرانی فورسز کو فوری سزا دینے کے مقصد سے کیے گئے۔

سینٹ کام نے فوری طور پر حملوں کے مقامات یا نقصانات کی تفصیلات جاری نہیں کیں۔

روسی میڈیا کے مطابق 2 امریکی فوجیوں کی اردن میں ہلاکت کے بعد صدرٹرمپ نے پینٹاگون کوپوری شدت سے ایران پربمباری کاحکم دیدیا، صدر ٹرمپ نے اردن پر ایران کے میزائل حملوں سے 2 امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر خاموشی توڑ دی ہے اور واقعہ کو انتہائی افسوس ناک قرار دیا، صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ صورتحال دیکھ کر انہیں بے حد دکھ ہے، وہ ایران کو کبھی نیو کلیئر ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے۔ اگر ایران ڈیل پر عمل نہیں کررہا تو امریکا کو بھی فکر نہیں۔

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ فوجیوں کی قربانی سے امریکا کا عزم اور مضبوط ہوا ہے۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

ایران کی عدلیہ کے ترجمان کا کہنا ہےکہ انسانی حقوق کی پامالی کا میڈل امریکا کو ملنا چاہیے۔

تہران میں ہفتہ وار پریس کانفرنس میں ایرانی عدلیہ کے ترجمان اصغرجہانگیری کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں اور نہتے بچوں پر امریکا کے وحشیانہ حملوں سے انسانی حقوق کے دفاع کا دعویٰ کرنے والی سامراجی دنیا کی حقیقت عیاں ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بندرعباس میں اسپتال کے قریب حملہ اور بیمار بچوں کی زندگی خطرے ميں ڈالنا اور انہیں خوف و دہشت میں مبتلا کرنا، ایسا جرم ہے جو کسی کے لیے بھی حتٰی کہ خود امریکا کے اندر رہنے والوں کے لیے بھی قابل قبول نہیں ہوسکتا۔

ایران مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی پر مبنی امریکی تشریح کو قبول نہیں کرسکتا، ایرانی سفیر
و
پاکستان میں ایران کے سفیر رضا مقدم امیری نےکہا ہےکہ ایران مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی پر مبنی امریکی تشریح کو قبول نہیں کرسکتا۔

ایک بیان میں ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکا نے کئی ماہ کی پاکستانی ثالثی کے بعد طے پانے والی 14 نکاتی مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کی، امریکا نے مفاہمتی یادداشت کی من مانی تشریح کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کے بعض حصوں پر کنٹرول حاصل کیا۔

ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکا نے مفاہمتی یادداشت اور بین الاقوامی اصولوں کے برعکس جنگ شروع کر کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا، بین الاقوامی برادری امریکی جارحیت اور غیر ذمہ دارانہ اقدام کی بھرپور مذمت کرے۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات امریکی حملوں میں ایران کے شہر جسک میں بجلی تنصیبات اور ڈی سیلینیشن پلانٹ پمپ کو نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب کویتی فوج کا کہنا ہے کہ ایران سے داغےگئے میزائلوں اور ڈرونز کو فضا ہی میں تباہ کیا جا رہا ہے

ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق صوبہ ہرمزگان کے ڈپٹی گورنر نے کہا ہے کہ امریکی فضائی حملوں میں 3 افراد شہید ہوگئے۔

عہدیدار کے مطابق حملوں میں مزید 8 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ روز بھی ایران نے ہرمزگان صوبے پر امریکی حملوں میں 8 شہری شہید ہوئے تھے۔ شہدا میں 4 خواتین اور 2 معذور بھائیوں سمیت 4 مرد شامل ہیں۔

کویتی فوج کا کہنا ہے کہ گزشتہ صبح اپنی فضائی حدود میں دشمن کے بیلسٹک میزائل اور ڈرونز کو روکا۔

کویتی فوج کے مطابق ایرانی حملوں میں بجلی اور ڈی سیلینیشن پلانٹ سمیت اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

کویتی فوج نے بتایا ہے کہ ہمارے کچھ فوجی ڈرون حملوں میں زخمی ہو ئے،ان کی حالت مستحکم ہے

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

ایران کی وزارتِ توانائی نے شہریوں سے بجلی کا استعمال کم کرنے کی اپیل کی ہے کیونکہ جنوبی علاقوں میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر امریکی حملوں کے بعد بجلی کا نظام دباؤ کا شکار ہو گیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق وزارتِ توانائی نے جمعے کو جاری بیان میں کہا کہ عوام بجلی کے زیادہ استعمال کے اوقات میں ائیر کنڈیشنرز بند رکھیں۔

بیان میں کہا گیا کہ اس اقدام سے جنوبی صوبوں میں بجلی کی فراہمی یقینی بنانے میں مدد ملے گی، جہاں اس وقت شدید گرمی کے ساتھ ساتھ بجلی کی تنصیبات پر حملوں کا بھی سامنا ہے۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,

ایران کے پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے امریکی حملوں کے جواب میں آپریشن نصر 2 کی گیارہویں لہر کے تحت شام کے علاقے التنف میں امریکی فوج کے اسپیشل آپریشنز کمانڈ سینٹر پر حملہ کیا ہے۔

پاسداران کے مطابق یہ کارروائی ایرانشہر کے علاقے بمپور میں شہید ہونے والے فوجی اہلکاروں کے بدلے میں کی گئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے کے دوران ایک ریڈار سسٹم کو تباہ کیا گیا اور اسپیشل آپریشنز کے لیے استعمال ہونے والے متعدد ہیلی کاپٹر بھی نشانہ بنا کر تباہ کیے گئے جبکہ بڑی تعداد میں امریکی فوجی اہلکار ہلاک ہوئے۔

پاسداران نے مزید دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول بدستور ایرانی افواج کے پاس ہے اور جب تک امریکا کی جارحانہ کارروائیاں جاری رہیں گی اس خطے سے تیل اور گیس کی ایک بوند بھی برآمد نہیں ہونے دی جائے گی۔

…………………..

ایرانی فوج کے خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے امریکا کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا تو خطے میں جو بھی انفرااسٹرکچر باقی ہے اسے تباہ کر دیا جائے گا۔

ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق ابراہیم ذوالفقاری نے کہا کہ امریکا خطے میں اپنی قانون شکنی اور عدم استحکام کو جاری رکھے ہوئے ہے، آبنائے ہرمز ایران کے لیے سرخ لکیر ہے، امریکا کو اس معاملے میں مداخلت نہیں کرنے دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر امریکی صدر کی حالیہ دھمکیوں پر عمل کیا گیا اور ایران کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا تو ایران کے ضبط و تحمل کے باعث خطے کا جو انفرااسٹرکچر اب تک محفوظ رہا ہے ایسے آہنی وار سے کچل دیا جائےکہ اس کا کوئی نشان بھی باقی نہیں رہے گا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دشمن یہ جان لے کہ ہمارے لیے فیصلہ کن کارروائی کا لمحہ ضبط کا نہیں ہوتا۔ ایران کی مسلح افواج کی جانب سے جو ردعمل آئے گا وہ برابری کا نہیں بلکہ اس سے کہیں زیادہ ہوگا، یہ حملے پہلے سے زیادہ شدید، زیادہ وسیع اور زیادہ تباہ کن ہوں گے۔

ایرانی فوج کو خطے میں امریکی اڈوں پر زمینی حملہ کرکے امریکی فوجیوں کو یرغمال بنا لینا چاہیے: سابق ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی رکن پارلیمنٹ اور سابق وزیر خارجہ منوچھر متکی نے کہا ہے کہ ایران فوج کو خطے میں امریکی اڈوں پر زمینی حملہ کردینا چاہیے۔

گزشتہ روز ایران کے سرکاری میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایرانی فوج کو چاہیے کہ امریکا کی جانب سے خارگ جزیرے پر حملے کی دھمکیوں کے جواب میں امریکی فوجی اڈوں پر زمینی حملہ کرکے بڑی تعداد میں امریکی فوجیوں کو یرغمال بنالے۔

ایرانی فوج کے اردن کی الازرق ائیر بیس پر ڈرون حملے، امریکی فوج کے مواصلاتی نظام کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اردن کی الازرق ائیربیس میں امریکی فوج کے مواصلاتی نظام، ایک مستقل ریڈار سائٹ کو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی فوج نے کہا کہ یہ کارروائی ایران پر حالیہ حملوں کے جواب میں کی گئی، جن میں بمپور بیرکس پر حملہ بھی شامل ہے، جس میں ایران کے مطابق 7 فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

ایرانی فوج کو خطے میں امریکی اڈوں پر زمینی حملہ کرکے امریکی فوجیوں کو یرغمال بنا لینا چاہیے: سابق ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی رکن پارلیمنٹ اور سابق وزیر خارجہ منوچھر متکی نے کہا ہے کہ ایران فوج کو خطے میں امریکی اڈوں پر زمینی حملہ کردینا چاہیے۔

گزشتہ روز ایران کے سرکاری میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایرانی فوج کو چاہیے کہ امریکا کی جانب سے خارگ جزیرے پر حملے کی دھمکیوں کے جواب میں امریکی فوجی اڈوں پر زمینی حملہ کرکے بڑی تعداد میں امریکی فوجیوں کو یرغمال بنالے۔

ایرانی فوج کے اردن کی الازرق ائیر بیس پر ڈرون حملے، امریکی فوج کے مواصلاتی نظام کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اردن کی الازرق ائیربیس میں امریکی فوج کے مواصلاتی نظام، ایک مستقل ریڈار سائٹ کو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی فوج نے کہا کہ یہ کارروائی ایران پر حالیہ حملوں کے جواب میں کی گئی، جن میں بمپور بیرکس پر حملہ بھی شامل ہے، جس میں ایران کے مطابق 7 فوجی ہلاک ہوئے تھے۔
ایران کا کویت میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل اور ڈرون سے حملہ
ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کویت میں واقع علی السالم ائیربیس پر میزائل اور ڈرونز سے مشترکہ حملہ کیا ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق اس نے (C-RAM) ابتدائی وارننگ ریڈار اور امریکی فوجیوں کے جمع ہونے کے مقام کو نشانہ بنایا۔

ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ یہ حملہ آپریشن “نصر 2” کی آٹھویں لہر کے دوران کیا گیا۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکا پر کویتی سرزمین کو ایران کے خلاف حملوں کے لیے استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کویتی عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک سے امریکی افواج کے انخلا کا مطالبہ کریں۔

…………………..

ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے کہا ہے کہ ایران کےجنوب میں حالیہ دنوں میں ہونے والے امریکی حملوں میں 2 خواتین سمیت 30سے زائد شہری شہید ہوئے۔

ایرانی وزارت صحت کے ترجمان حسین کرمان پور کے مطابق حملوں میں 260 سے زائدافراد زخمی ہوئے جن میں خواتین 18سال سےکم عمر بچے بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زخمی ہونے والوں میں سے 222 افراد کو طبی امداد دینے کے بعد اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا۔

ایران کے بمپور فوجی اڈے پر امریکی حملے میں 7 فوجی شہید، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

ایرانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ سیستان و بلوچستان کے علاقے ایرانشہر میں واقع بمپور بیس پر امریکی حملے میں 7 اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

فوج کے مطابق امریکی افواج نے علی الصبح بمپور میں زمینی فوج کے ایک اڈے کے رہائشی حصے کو 13 میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

بیان میں کہا گیا کہ حملے میں رہائشی کوارٹرز، گیسٹ ہاؤسز اور گارڈ پوسٹس کو نشانہ بنایا گیا تاکہ زیادہ سے زیادہ جانی نقصان کیا جا سکے تاہم دفاعی اقدامات اور احتیاطی تدابیر کے باعث نقصان محدود رہا۔

ایرانی فوج کے مطابق اس حملے میں 388ویں بریگیڈ کے 7 اہلکار شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ایرانی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ شہدا کے خون کا بدلہ یقینی ہے اور دیگر مسلح افواج کے تعاون سے ایران اس جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔

کویت میں امریکی لاجسٹک مرکزپر ایرانی ڈرون حملے کی ویڈیو سامنے آگئی

کویت میں امریکی لاجسٹک مرکز پر ایرانی ڈرون حملے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

ویڈیو میں لاجسٹک مرکز پر ڈرون گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ڈرون گرنے کے بعد لاجسٹک مرکز میں دھماکا ہوتےہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے کویت کے علاقے مینا عبداللہ میں واقع امریکی فوج کے مرکزی لاجسٹک اور سپورٹ مرکز کو نشانہ بنایا ہے۔

ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ آپریشننصر 2کی چوتھی لہر کے دوران اس تنصیب کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

…………………………………

ایرانی فوج نے اردن کی الازرق ائیر بیس پر ڈرون حملے کی ویڈیو جاری کردی
ویب ڈیسک
ایرانی فوج نے اردن کی الازرق ائیر بیس پر ڈرون حملے کی ویڈیو جاری کردی۔

ایرانی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈرون حملے میں اردن کے الازرق ائیر بیس پر تعینات امریکی F-18 لڑاکا طیاروں کے ہینگرز کو نشانہ بنایا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی دشمن کی بار بار جارحیت کے ردعمل میں کی گئی ہے اور مذکورہ اڈے کو دوسری مرتبہ نشانہ بنایا گیا ہے۔

اردن کا ایران سے آنے والے 3 بیسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ

اردن کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران کی جانب سے داغے گئے تین بیلسٹک میزائل مار گرائے ہیں۔

اردنی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ فضائی دفاعی نظام نے بدھ کو علی الصبح ایرانی حدود سے آنے والے 3 بیلسٹک میزائلوں کو اس وقت نشانہ بنا کر تباہ کیا جب وہ اردنی فضائی حدود میں داخل ہوئے۔

فوج کے مطابق اس واقعے میں کسی قسم کا جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔

امریکی جارحیت ختم ہونے تک آبنائے ہرمز بند رہے گی: پاسدارانِ انقلاب

ایران کے پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز اس وقت تک بند رہے گی جب تک امریکا اپنی جارحانہ کارروائیاں ختم نہیں کرتا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے بدھ کو جاری بیان میں خبردار کیا کہ خطے میں تیل اور گیس کی دیگر برآمدی گزرگاہیں بھی نشانہ بن سکتی ہیں تاہم بیان میں یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ کن دیگر راستوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ دشمن کو معلوم ہونا چاہیے کہ جب اس کے بحری قذاقوں نے عالمی منڈیوں کے لیے تیل اور گیس کی ترسیل کے ایک راستے کوبند کر دیا ہے تو اسے دیگر برآمدی راستوں کی بندش کی بھی توقع رکھنی چاہیے۔

پاسدارانِ انقلاب نے واضح کیا کہ خطے میں تیل اور گیس کی برآمدات کا راستہ یا تو سب کے لیے دستیاب ہوگا یا کسی کے لیے نہیں۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

عرب میڈیا کے مطابق امریکی جنگی طیاروں نے ایرانی جزیرہ کیش پر بمباری کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی جنگی طیاروں نے کیش بندرگاہ میں لنگر انداز کشتیوں کو نشانہ بنایا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے قشم جزیرے میں بھی دھماکے سنےگئے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی فوج نے کویت میں امریکی فوجی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملےکیے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق کویت میں دھماکوں کی آواز سُنی گئی، جس کے بعد خطرے کے سائرن بجنے لگے۔

کویتی فوج کا کہنا ہےکہ دشمن کے فضائی حملوں کو ناکام بنا رہے ہیں،کویت کی فضائی حدود میں دشمن کے فضائی اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیاکہ تیل پہلے سے کہیں زیادہ مقدار میں ترسیل ہو رہا ہے، ایسا امریکاکی شاندار فوجی طاقت سے ممکن ہوا ہے۔

امریکی صدر نے کہا ہماری عظیم فوج اور رہنماؤں کی بدولت آبنائے ہرمز بحری آمد و رفت کےلیےکُھلی ہے، آبنائے ہرمز سے آمدورفت ایران کے لیے نہیں ہے اور آبنائے ہرمز ایران کے لیے بند ہونےکی وجہ ایرانی قیادت ہے۔

ٹرمپ نےکہا ایران کی قیادت نےجھوٹ بولنے والی،پُرتشدد اور بدنیتی والی پالیسی اختیارکررکھی ہے، خلیجی ریاستیں آبنائے ہرمز پر 20 فیصد امریکی فیس کے بجائےتجارتی، سرمایہ کاری معاہدےکریں گی، یہ سرمایہ کاریاں بہت بڑی اور ان ممالک کےلیےانتہائی فائدہ مند ثابت ہوں گی، نئی سرمایہ کاریوں سے امریکا میں بہت ترقی ہوگی، امریکیوں کیلئے ملازمتیں پیدا ہوں گی، ٹرمپ یہ فیصلہ مشرق وسطیٰ کی قیادت سے نتیجہ خیز بات چیت کے بعد کیا۔

……………………..

ایرانی پاسداران انقلاب کا اردن میں امریکی ائیربیس کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ

پاسداران نے انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حملوں کے جواب میں آپریشن نصر 2 کے تحت ایران نے اردن میں امریکی فوج کے زیر استعمال ائیر بیس کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ بیس ایران پر حملوں کے لیے استعمال ہورہی تھی اور امریکا کو اس کے جرائم پر جوابدہ ٹھہرایا گیا ہے۔

ایران کی جانب سے آنے والے 4 میزائل تباہ کردیے:

اردن کی سرکاری خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے اردنی فضائی حدود میں آنے والے چار میزائل مار گرائے ہیں۔

اس سے قبل ایرانی خبررساں ایجنسی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اردن میں موقفس السلطی ائیر بیس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

امریکی حملوں کے جواب میں ایران کا آپریشن نصر 2، بحرین میں متعدد امریکی اہداف کو نشانہ بنانےکا دعویٰ

ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حملوں کے جواب میں آپریشن نصر 2 کی دوسری لہر کے دوران اس کے بحری دستوں نے بحرین میں جفیر بیس پر میزائل اور ڈرون حملے کیے جن میں اسلحہ کے کئی گودام، سیٹلائٹ کمیونیکیشن سینٹر اور امریکی افواج کے زیر استعمال ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاسدارانِ انقلاب کی بحری اور میزائل فورسز نے بحرین میں امریکی بحریہ کے ففتھ فلیٹ ہیڈکوارٹر پر میزائل اور ڈرون حملے کیے جس کے نتیجے میں ایندھن کے ٹینکوں میں آگ لگ گئی۔

پاسداران کے مطابق اس کارروائی میں پیٹریاٹ ریڈار سسٹم، ففتھ فلیٹ کا ائیر کنٹرول ریڈار اور C-RAM ارلی وارننگ ریڈار سسٹم کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا۔

بیان مزید کہا گیا کہ اس حملے میں سمندری ڈرونز کوکنٹرول کرنے والا مرکز بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔

امریکی فوج کے ایرانی فوجی اہداف پر حملے مکمل، میزائل، ڈرون اور بحری تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
امریکی سینٹرل کمانڈ(سینٹکام) نے کہا ہے کہ امریکی افواج نے ایرانی فوجی اہداف پر نئے حملے مکمل کر لیے۔

سینٹکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے ساحلی دفاعی نظاموں، میزائل،ڈرون اور بحری تنصیبات کو نشانہ بنایا ۔

سینٹکام کے مطابق ایران میں بوشہر، چا بہار ، جسک، کونارک ، ابو موسیٰ اور بندر عباس کو نشانہ بنایا گیا۔

سینٹکام نے کہا کہ اس وقت 50 ہزار سے زائد امریکی فوجی مشرقِ وسطیٰ میں تعینات ہیں۔

آبنائے ہرمز میں خلاف ورزی کرنے والے 2 ٹینکرز کو نشانہ بنا کر ناکارہ بنا دیا : ایرانی پاسدارانِ انقلاب
ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں خلاف ورزی کرنے والے دو ٹینکرز‘ کو نشانہ بنا کر ناکارہ بنا دیا گیا۔

پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ ان ٹینکرز نے وارننگ کو نظر انداز کیا، نیویگیشن سسٹمز بند کر کے بارودی سرنگوں والے راستے سے گزرنے کی کوشش کی۔

پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے آبنائے ہرمز میں جارح دشمن کے ساتھ تعاون آبنائے ہرمز کے دوبارہ کھلنے میں تاخیر کا باعث بنے گا اور عالمی توانائی بحران پیدا کرے گا۔

اس سے قبل متحدہ عرب امارات نے تصدیق کی تھی کہ جنوبی آبنائے ہرمز میں ایران نے 2 اماراتی ٹینکرز کو کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا، ٹینکر پر حملےمیں عملے کا ایک بھارتی رکن ہلاک ہوا۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی دوبارہ ناکہ بندی کا اعلان کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی دوبارہ ناکہ بندی کا اعلان کردیا، میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نےکہا کہ امریکا کو آبنائے ہرمز کے محافظ کے نام سے جانا جائے گا، آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام کارگو پر 20 فیصد کی شرح سے فیس لیں گے۔

امریکی صدر نے کہا آبنائے ہرمز کھلی ہے اور مستقبل میں بھی کھلی رہے گی، ناکہ بندی صرف ایرانی بحری جہازوں اور انکے گاہکوں کو روکے گی، ایران کےعلاوہ دیگر ملکوں کو آبنائے ہرمز آزادانہ استعمال کی مکمل اجازت ہوگی، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی اور نئے طریقے کار کا عمل فوری شروع کیا جائےگا۔

ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی کمیشن کے ترجمان بولے ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کا محافظ بننا چاہتے ہیں لیکن ہمیں آبنائے ہرمز کی حفاظت کے لیے غیر ملکی محافظوں کی ضرورت نہیں، ٹرمپ محافظ بننے پر مصر ہیں تو انہیں چاہیے جا کر لنزے گراہم کی قبر کے محافظ بن جائیں۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکی اڈوں پر کارروائیاں حق دفاع میں کی گئیں، جب تک دوسرا فریق اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کرتا ایران بھی ایم اویوپرعملدرآمد نہیں کرےگا، ایران کو دفاع پر مورد الزام ٹھہرانا غیر ذمےدارانہ ہے۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران آبنائےہرمز سے متعلق عمان کے ساتھ مشترکہ طریقۂ کار طےکرنےکی کوشش کررہاہے لیکن عمان پر امریکا کے دباؤ نے ان کوششوں میں رکاوٹ ڈالی ہے۔

ترجمان ایرانی وزات خارجہ نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت بحران سےگزررہی ہے، امریکامفاہمتی یاداشت کی مسلسل خلاف ورزی کررہاہے۔

اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ امریکانے ایم اویوکی خلاف ورزی کی اورآبنائےہرمزپر ایرانی وعدے سے متعلق طےایک ماہ کی مہلت بھی مکمل ہونےنہیں دی۔

اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ ثالثین امریکا اورایران کےدرمیان ثالثی کی کوششیں اب بھی جاری رکھے ہوئےہیں۔

انہوں نے کہا کہ بارہا کہہ چکے علاقائی ممالک ایران کےخلاف اپنی زمین استعمال نہ ہونے دیں، ایران آبنائےہرمز میں تمام ضروری اقدامات کرنے کا حق رکھتا ہے۔

ایران کا بندر عباس میں امریکی ساختہ ’لوکس‘ ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

ایران کی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اس کے فضائی دفاعی دستوں نے جنوبی ایران کے شہر بندر عباس میں ایک ڈرون کو مار گرایا ہے۔

ایرانی فوج کے مطابق فضائی دفاعی فورس نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کے ذریعے امریکی ساختہ ’لوکس‘ ڈرون کو نشانہ بنا کر تباہ کیا۔

پاسداران انقلاب کا تازہ حملوں میں عمان میں ریڈار تنصیبات تباہ کرنے کا دعویٰ

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے شعبہ تعلقات عامہ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حملوں کے بعد جوابی کارروائی میں سلطنت عمان میں ایک طویل فاصلے تک نگرانی کرنے والے فضائی ایف پی ایس ریڈار اور بحری جہازوں کی نشاندہی کرنے والے ریڈار کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔

پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو بحری آمدورفت کے لیے کھولنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ امریکا اس اہم گزرگاہ میں مداخلت ختم کرے اور ساحلی ممالک کی خودمختاری کا احترام کرے۔

پاسداران انقلاب کا کویت میں امریکی فوج کے زیر استعمال HIMARS میزائل سسٹم تباہ کرنے کا دعویٰ

ایران کے پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ ایران پر امریکی حملوں کے بعد جوابی کارروائی کے دوران کویت میں امریکی فوج کے ایک میزائل اڈے کو نشانہ بنایا گیا۔

پاسداران کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس کارروائی میں امریکی فوج کے HIMARS میزائل سسٹم کے دو پلیٹ فارمز کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا جبکہ میزائلوں سے بھرے اسلحہ ڈپو کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY