نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا جس دوران اسحاق ڈار نے کہا تمام فریقین کو تعمیری انداز میں سفارتی عمل سے جڑے رہنا چاہیے۔

دوسری جانب سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ایران کے ہم منصب عباس عراقچی کا ٹیلی فونک رابطہ کیا جس دوران علاقائی صورتحال، خطے کی سکیورٹی اور استحکام کے فروغ کے لیے کوششوں پر بات ہوئی۔

اس کے علاوہ اماراتی وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس دوران علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے سفارتی کوششیں آگے بڑھانے پر زور دیا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY