نواز شریف ضمنی انتخاب کیلئے کسی کو ٹکٹ نہیں دے سکتے: ذرائع الیکشن کمیشن

0
804

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری کے بیان پر ذرائع الیکشن کمیشن نے ردعمل میں کہا ہےکہ بلاول بھٹو کے بیان میں انتخابی معاملات سے متعلق بنیادی حقائق کو نظر انداز کیا گیا۔

کراچی پریس کلب میں بلاول بھٹوزرداری کے میٹ دی پریس سے خطاب پر ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ مخصوص نشستوں کی حق دار صرف وہ سیاسی جماعتیں ہیں جو بطور جماعت انتخابات میں حصہ لیں، جماعتوں پر لازم ہےکہ وہ انتخابات سے قبل مقررہ مدت میں امیدواروں کی ترجیحی فہرست جمع کرائیں۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ ایسی کوئی فہرست پی ٹی آئی نے جمع نہیں کرائی تھی، بلاول بھٹو نے تحریک انصاف سے انتخابی نشان واپس لینےکے حکم کوبھی غیرقانونی قرار دیا، الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 208 اور 209 ہر جماعت کو شفاف انٹرا پارٹی انتخابات کا پابند کرتے ہیں۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی مقررہ قانونی معیار اور اپنے پارٹی آئین کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات کرانے میں ناکام رہی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY