کشمیر میں باغیوں کا حملہ، چار فوجی ہلاک

0
781

بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں حکام کے مطابق نیم فوجی دستوں کے ایک کیمپ پر باغیوں نے حملہ کیا ہے۔ اس حملے میں چار بھارتی فوجی اور تین حملہ آور مارے گئے ہیں۔

بھارت کے نیم فوجی دستوں کا کیمپ لیتھ پورا گاؤں کے قریب قائم کیا گیا ہے۔ لیتھ پورا کے فوجی کیمپ پر حملہ کرنے والے باغی فوجی وردیوں میں ملبوس تھے۔ انہوں نے کیمپ میں داخل ہو کر بےدریغ فائرنگ کرنے کے علاوہ ہینڈ گرینیڈز بھی پھینکے۔

اس حملے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے پیراملٹری فوج کے ترجمان راجیش یادیو نے اپنے اہلکاروں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY