ایران کے نائب وزیر دفاع نے کہا ہے کہ تہران حکومت بیلسٹک اور کروز میزائل کی صلاحیت بہتر بنانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ ہفتے کے دن انہوں نے کہا کہ میزائل پروگرامز کو بہتر بنانے کے علاوہ ایران کا ارادہ ہے کہ وہ جنگی جہازوں اور آبدوزوں کی نئی جنریشن بھی حاصل کرے۔ تہران میں ایک تقریب میں محمد احدی کا یہ بھی کہنا تھا کہ بین الاقوامی پابندیاں ایران کی عسکری صنعت کو نقصان پہنچانے میں ناکام ہو چکی ہیں۔ ایران اپنے میزائل پروگرام کو دفاعی حق قرار دیتا ہے جبکہ امریکا کے مطابق یہ خطے اور عالمی امن کے لیے ایک خطرہ ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY