امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کی جانب سے ایٹمی مذاکرات پر آمادگی کو بہت مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عالمی ممالک اور شمالی کوریا کے لیے زبردست بات ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاوس میں میڈیا سے بات چیت میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کی جانب سے ایٹمی مذاکرات پر آمادگی بہت خوش آئند ہے ،شمالی کوریا مثبت اقدام کررہا ہے اور ابھی ہمیں اس حوالے سے دیکھنا ہوگا تاہم امریکا کے پاس تمام آپشنز موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف عالمی ممالک بلکہ شمالی کوریا اور خطے کے لیے بھی ایک زبردست بات ہوگی تاہم ہمیں دیکھنا ہوگا کہ ہوتا کیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ امریکا اس حوالے سے اقدامات کرے گا تاکہ یہ صورت حال خراب نہ ہو۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے اخلاص کے ساتھ مذاکرات کی پیشکش کی گئی ہے اور امید ہے کہ ایسا ہی ہو اور اس کی وجہ پابندیاں اور وہ اقدامات ہیں جو امریکا نے اٹھائے ہیں۔

ادھر سویڈن کے وزیر اعظم اسٹیفن لوفن سے ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس میں ٹرمپ نے کہا کہ 2016 کے انتخابات میں روس اور دیگر ممالک نے مداخلت کی تھی تاہم اس سال کے آخر میں ہونے والے مڈٹرم انتخابات میں مداخلت کی کوشش کی گئی تو اس کا جواب دیا جائے گامگرروسی مداخلت امریکی ووٹنگ پر اثر انداز نہیں ہوئی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY