برطانیہ میں کورونا پابندیاں آج سے اٹھا لی گئیں، حکومتی فیصلے پر حزب اختلاف کی طرف سے شدید تنقید جاری ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے ہاؤس آف کامنز میں خطاب کرتے ہوئے کہ کہا 27جنوری سے ملک میں عائد کورونا پابندیوں میں نرمی کی جائے گی۔ عوامی مقامات پرماسک پہننا بھی لازمی نہیں ہوگا۔
دوسری طرف آئرلینڈ میں اضافی ویکسینیشن کی کامیاب مہم سے ملک میں کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد میں اندازوں سے کئی گنا زیادہ کمی ہوئی ہے جس کے بعد وہاں کی حکومت نے2سال سے جاری تقریبا تمام پابندیاں اٹھالی ہیں۔
آئرلینڈ کے وزیراعظم مائیکل مارٹن نے پابندیاں اٹھانے کا اعلان ٹی وی پر اپنے قوم سے خطاب میں کیا۔
آئرش وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے اومیکرون کے طوفان کا مقابلہ کیا ہے، کورونا وبا کے دوران اپنے عوام سے بہت برے وقت میں بات کی ہے لیکن اب اچھا وقت آگیا ہے۔













