نئے صوبوں کے معاملے پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے منظوری دی تو ریفرنڈم ہوگا: رانا ثنا اللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اکنامک فورم یا سیمینار میں صوبوں کی بحث نتیجہ خیز نہیں رہے گی، صوبوں سے متعلق بحث پارلیمنٹ میں نتیجہ خیز ہوگی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا اگر عوام نئے صوبے چاہتے ہیں تو کوئی نہیں روک سکتا، عوام کے چاہنے کا معاملہ پارلیمنٹ میں ہوگا۔

وزیر داخلہ کے نئے صوبوں سے متعلق بیان سے متعلق سوال پر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ اکنامک فورم یا سیمینار میں صوبوں کی بحث نتیجہ خیز نہیں رہے گی، صوبوں سے متعلق معاملے پر بحث پارلیمنٹ میں نتیجہ خیز ہوگی، وفاقی وزیر نے ابھی تک پارلیمنٹ یا کابینہ میں یہ بات نہیں کی، نئے صوبے بنانے کا معاملہ ابھی تک کابینہ میں اٹھایا ہی نہیں گیا، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے منظوری دی تو ریفرنڈم ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ کی تقاریر بیانات اور فورمز پر بات کرنے سے کوئی بہتری نہیں آئی، یہ بات پارلیمنٹ میں ہی ہونی چاہیے تھی، جب یہ بحث پارلیمنٹ میں آئے گی تو تمام پارٹیاں اپنا موقف دیں گی، نئے صوبوں سے متعلق ن لیگ کے مؤقف پر بات چیت جاری ہے، ن لیگ بحث میں حصہ بھی لے گی، وزیراعظم اس پر بات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ میں نئے صوبوں سے متعلق موقف پر مشاورت جاری ہے، صوبوں پر بحث کا معاملہ جب پارلیمنٹ میں آئے گا، تو ن لیگ اپنا پالیسی بیان دے گی، ن لیگ پارٹی کی ڈسٹرکٹ اور یونین کونسل کے کارکنوں کی سوچ پر غور کرےگی، صوبے بننے یا نہ بننے کا معاملہ پارلیمنٹ نے طے کرنا ہے، عوام اگر چاہتے ہیں تو عوام کے چاہنے نہ چاہنے کا معاملہ تو پارلیمنٹ میں طے ہوگا۔

جماعت اسلامی کا لانگ مارچ پرامن ہوگا، جہاں تک دوسری جماعت کا تعلق ہے توان کا لانگ مارچ پرامن نہیں ہوگا: رانا ثنا اللہ
جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے مارچ سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا جماعت اسلامی سے ملاقات میں گزارش کی ہے وہ لانگ مارچ ہفتہ دو ہفتے مؤخر کردیں، جہاں تک دوسری جماعت کا تعلق ہے توان کا لانگ مارچ پرامن نہیں ہوگا۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا جماعت اسلامی کے دوستوں سے گزارش ہے کہ خود کو مشقت میں نہ ڈالیں، جماعت اسلامی کے ساتھ ن لیگ کی بھی خواہش ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوں، جماعت اسلامی کا لانگ مارچ پرامن احتجاج ہو گا، سب کو معلوم ہے جماعت اسلامی ایک سیاسی جماعت ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کی نمائندہ نہیں۔ جمہوریت اگرقائم ہے تواپوزیشن کی وجہ سے ہے۔ بہاولپور،جنوبی پنجاب کا صوبہ بنانا چاہیے،شاہد خاقان عباسی کوئی ایک جماعت صوبہ نہیں بناسکتی،تمام جماعتوں کوملکرکام کرنا چاہیے۔

ملتان میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جاوید ہاشمی اور احسن اقبال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم اقتدارکی جنگ نہیں لڑ رہے، چاہتے ہیں عوام کے منتخب نمائندے مسائل حل کریں۔ موجودہ حکومت متنازع الیکشن کے نتیجے میں اقتدار میں آئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں آٹا، چینی کا بحران ہے، ہر کوئی پریشان ہے، جمہوریت،آئین کی پاسداری کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، حکومت سیاسی مخالفین پر دباؤڈال رہی ہے، اپوزیشن کیخلاف جھوٹےمقدمات بنائےگئے، ڈیڑھ سال ہو گیا،ایک الزام بھی ثابت نہیں کرسکے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت نے کوئی ایسا کام نہیں کیا جس سے جمہوریت کوتقویت مل سکے، بہاولپور،جنوبی پنجاب کا صوبہ بنانا چاہیے، کوئی ایک جماعت صوبہ نہیں بنا سکتی، تمام جماعتوں کوملکرکام کرنا چاہیے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جیلوں سے مسلم لیگ (ن) ڈرنے والی نہیں، پاکستان کی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا مخالفین پرہیروئن کے کیسزڈالے گئے۔ ہمیں جیل جانے کا راستہ تعلیم کے دوران جاوید ہاشمی نے بتایا تھا؂

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن بجلی، گیس کے بحران کوحل کیا، آج ہماری تمام محنت ضائع ہوچکی ہے،

اس موقع پر سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت اگرجنوبی پنجاب، بہاولپورصوبے بنائے گی تواپوزیشن غیرمشروط ووٹ دے گی۔ ڈیڑھ سال میں حکومت نے جنوبی پنجاب میں کوئی نیا منصوبہ شروع نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاست، معیشت، دفاع کا گہرا تعلق ہے جبکہ تینوں شعبے ترقی نہیں کریں گے دفاع مضبوط نہیں ہوسکتا۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات کے بعد حکومتوں کو گرانے کی سازشیں ختم ہونی چاہئیں، تمام سیاسی جماعتوں، سٹیک ہولڈر کوملکراس حوالے سے اتفاق کرنا ہوگا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم سب کوملکرحکومت سے نجات حاصل کرنی ہے، نجات کا راستہ صاف،شفاف انتخابات ہیں۔ عمران خان کے پیچھے فارن فنڈنگ ہیں، پاکستان دشمن لابی نے عمران خان پر پیسہ لگایا، اس نے ڈیڑھ سال میں معیشت،سیاست کوتباہ کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فسطایت اورجمہوریت کی لڑائی ہے، حکومت نے فسطایت اوراپوزیشن نے جمہوریت کا پرچم اٹھارکھا ہے۔ جاوید ہاشمی جمہوریت کے کارواں کے بہت بڑے سالارہیں، ملتان کا دورہ نجی نوعیت کا تھا۔

دریں اثناء لیگی رہنما جاوید ہاشمی نے شاہدخاقان عباسی،احسن اقبال کوتاریخ کا ہیروقراردیتے ہوئے کہا کہ دونوں لیگی رہنماؤں نے جبرکوبرداشت کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY