افغان طالبان وفد کی پاکستان آمد سے لاعلم ہوں، سرتاج عزیز

0
424

وزیراعظم نواز شریف کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے ان رپورٹس سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے، جن کے مطابق افغان طالبان کا ایک وفد حال ہی میں اسلام آباد آیا اور پاکستانی حکام کو افغان حکومت کے ساتھ قطر میں ہونے والے ‘خفیہ مذاکرات’ کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ڈان نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا، ‘وفود آتے رہتے ہیں اور اس سے پہلے بھی آئے تھے، لیکن ابھی اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی جاسکتی’۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی برطانوی اخبار گارجین نے قطر میں افغان طالبان اور کابل حکام کے خفیہ مذاکرات کی رپورٹ دی تھی، جس کی طالبان نے تردید کردی تھی۔

سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ افغان میں امن کے لیے ہر کوئی کوشش کر رہا ہے اور اس مقصد کے لیے کام کرنے والے چار ملکی گروپ کی کوششیں بھی جاری ہیں تاکہ وہاں امن قائم کیا جاسکے۔

سرتاج عزیز کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے اس حوالے سے خبر دی کہ طالبان کے 3 سینئر ارکان پر مشتمل وفد نے حال ہی میں اسلام آباد میں پاکستانی عہدیداران سے متعدد ملاقاتیں کیں اور انھیں طالبان اور افغان حکومت کے درمیان قطر میں ہونے والے حالیہ مذاکرات کے بارے میں بریفنگ دی

SHARE

LEAVE A REPLY