مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے مسلم لیگ ہاؤس کراچی میں صحافیوں پر تشدد کے واقعے پر معافی مانگ لی ہے۔
مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے جنرل سیکریٹری کے یو جے فہیم صدیقی کو فون کرکے واقعے پر معافی مانگی ۔ ان کا کہنا تھا عصمت اللہ محسود اور اس کے ساتھی کو فوری طور معطل کردیا گیا ہے ۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ غنڈہ گردی برداشت نہیں کریں گے، یہ مسلم لیگ کا کلچر نہیں ہے ۔
کے یو جے کے سیکریٹری نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے فوری گرفتار کیا جائے۔
مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ کے یو جے کے تمام مطالبات تسلیم کیے جائیں گے اور واقعے میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ ضرور درج کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال سے رابطے میں ہیں اور پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا تو اندراج کے لیے خود تھانے بھی جائیں گے











