فرانسیسی صدر کا اسلام کے بارے میں منفی بیان ان کی پست سوچ کی عکاسی ہے، حسین شہید سرور

0
725

ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت سید حسین شہید سرور نے کہا ہے کہ فرانسیسی صدر ایمونل میکرون کا اسلام کے بارے میں بیان ان کی پست سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔

یاد رہے کہ فرانس کے صدر میکرون نے اپنے ایک حالیہ بیان میں دہشت گردی کو اسلام سے جوڑا اور اشتعال انگیز گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی حمایت کی۔

حسین شہید سرور نے کہاکہ ایمونل میکرون اسلام کے بارے میں مطالعے کی کمی کا شکار ہیں اور اخلاقیات سے عاری باتیں کررہے ہیں۔

فرانسیسی صدر کا رویہ انتہائی غیرذمہ دارانہ ہے جس کی وجہ سے پوری دنیا کے مسلمانوں اور تمام امن پسند لوگوں میں تشویش پھیلی ہے اور اس صورتحال نے تمام عالم کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے

انہوں نے کہاکہ ہمیں اخلاقی اقدار ایک دوسرے کا ادب کرنے اور ایک دوسرے کے مقدسات کے احترام کا درس دیتی ہیں۔

حسین شہید سرور نے مزید کہاکہ ایک سیاستدان تو آگ بجھانے کا کام کرتا ہے جبکہ ایمونل میکرون نے آگ پر تیل ڈالنے کی کوشش کی ہے اور اب بھی اپنی ضد اور ہٹ دھرمی پر قائم ہیں

انہوں نے کہا کہ اسلام امن و آشتی کا مذہب ہے اور پیغمبر اسلام امن و آشتی کے پیغمبر ہیں جنہوں عرب کے معاشرے میں جاری قدیم عداوتوں اور لڑائیوں کو ختم کرکے صلح و آشتی کا ماحول پیدا کیا تھا۔ اسی لیے اسلام کا پیغام پوری دنیا کے لیے صلح و محبت کا پیغام ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں چاہیے کہ معاشرے کی بہتری کے لیے کام کریں اور ہر اس کام سے گریز کریں جو معاشرے میں فتنے و فساد کا باعث بنے۔

سید حسین شہید سرور نے یہ بھی بتایا کہ فرانس میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت پر احتجاج کے لیے تیس اکتوبر کو دن تین بجے بعد از نماز جمعہ لیوٹن میں ٹاؤن ہال کے سامنے مولانا قاضی عبدالعزیز چشتی کی قیادت میں مظاہرہ ہوگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY