تہران سمیت پورے ایران میں یوم القدس پر ریلیاں نکالی جا رہی ہیں جن میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کی اعلٰی قیادت بھی یوم القدس کی ریلیوں میں شریک ہوئی، ایرانی صدر مسعود پزشکیاں تہران میں ریلی میں شریک ہوئے۔ ایرانی صدر سے لوگوں نے ہاتھ ملائے، سیلفیاں اور بھی بنوائیں۔القدس ریلی میں ایران کے سیکرٹری نیشنل سکیورٹی کونسل علی لاریجانی نے بھی شرکت کی۔ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی تہران میں ریلی میں شریک ہوئے۔
ریلی کے دوران ایرانی دارالحکومت تہران میں انقلاب اسکوائرکےقریب علاقےمیں دھماکا بھی ہوا، دھماکےکےوقت انقلاب اسکوائر پر القدس ریلی میں ہزاروں افراد شریک تھے۔
علی لاریجانی کا کہنا ہے کہ القدس ریلی پرحملہ اسرائیل کی کمزوری اور کنفیوژن کو ظاہر کرتا ہے، صدر ٹرمپ نہ سمجھ سکےکہ ایرانی قوم مضبوط، آگاہ اور پرعزم ہے۔
،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس کے طور پر بھرپور انداز میں منایا جا رہا ہے
عالمی یوم القدس کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، مظفرآباد، گلگت و بلتستان میں بڑی ریلیوں کا انعقاد ہوگا
پریس کلب ایم ڈبلیو ایم شہدائے فلسطین القدس کی یاد میں چراغاں تصویریں نمائش ۔تقریب میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماوں،صحافتی برادری و سماجی شخصیات کی شرکت شمع روشن کی۔تقریب میں شرکا سے خطاب میں صوبائی صدر علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں آج جمعتہ الوداع عالمی یوم القدس منایا جائے گا۔
جمعتہ الوداع عالمی یوم القدس کے موقع پر پاکستان بھر میں مختلف اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔ملکی عوام جمعتہ الوداع عالمی یوم القدس کے دن اپنا مثالی احتجاج ریکارڈ کرائیں۔انہوں نے کہا کہ علما و خطبہ جمعہ اجتماعات میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی پر اپنے خطابات دیں گے۔ملک کے مختلف شہروں میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے و ریلیاں نکالی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل انسانیت کا دشمن ہے ۔حماس، حزب اللہ، انصار اللہ سمیت تمام مقاومتی تنظیموں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔عالم اسلام کے عظیم رہنما شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی قربانی و شہدائے راہ بیت المقدس کا خون رائے گاہ نہیں جائے گا۔خون کے آخری قطرے تک مظلوم فلسطینیوں کا دفاع کریں گے۔انہوں نے کھا کہ شہدائے راہ مقاومت نے خطہ میں اسرائیل و امریکہ سمیت استعماری طاقتوں کے غرور کو چکنہ چور کر دیا۔
گریٹر اسرائیل اب خطہ میں نہ پورا ہونے والا صہیونی خواب بن جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران میں امریکی و اسرائیلی جارحیت کے خلاف پوری دنیا سراپا احتجاج ہے۔انشا اللہ بہت جلد خطہ سے شیطان بزرگ امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کا وجود مٹ جائے گا قبلہ اول بیت المقدس آزاد اور اسرائیل مکمل نابود ہوگا۔













