شہری علاقوں میں 3 سے 5 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 6 سے 7 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جانے لگی۔

لیسکو کو 400 میگاواٹ بجلی کی قلت کا سامنا ہے۔ لیسکو کی بجلی کی طلب 4300 میگاواٹ ہے جبکہ رسد صرف 3900 میگاواٹ ہے جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں 3 سے 7 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

لیسکو کے تحت شہری علاقوں میں 3 سے 5 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 6 سے 7 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ لیسکو حکام کے مطابق جن علاقوں میں لائن لاسز کم ہیں، وہاں لوڈشیڈنگ کم کی جا رہی ہے اور جن علاقوں میں زیادہ ہیں، وہاں بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی زیادہ کی جا رہی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY