سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں غیر معینہ مدت تک کرفیو نافذ

0
786

سری لنکا میں صدر اور وزیر اعظم کے خلاف شیڈول مظاہروں سے پہلے دارالحکومت کولمبو اور مضافات میں غیر معینہ مدت تک کرفیو نافذ کر دیا گیا۔

سری لنکن کا کہنا ہے کہ کولمبو اور اس کے مضافاتی علاقے میں رات 9 بجے سے آئندہ حکم نامے تک مکمل کرفیو نافذ رہے گا، اور رہائشیوں کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ گھروں کے اندر رہیں۔

سری لنکا کے طلبہ نے ہفتے کو ملک بھر میں مظاہروں کی کال دی تھی۔ مظاہرین معاشی بدحالی پر صدر اور وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

کولمبو میں ایک دن پہلے ہی مظاہرین جمع ہونا شروع ہوئے تو پولیس نے لاٹھی چارج کی اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ ہزاروں طلبہ نے سیاہ لباس پہنے اور سیاہ پرچم اٹھائے کولمبو میں مار چ کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY