ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کا کہنا ہے کہ ہم اس وقت ایک اہم دوراہے پر کھڑے ہیں اور مستقبل کے لیے ہمیں درست راستے کا انتخاب کرنا ہوگا ۔ دوسری جانب ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ایف بی آئی کی ہلیری کے خلاف تحقیقات کا خیر مقدم کرتے ہیں جبکہ سیکریٹری جان کیری کا کہنا تھا کہ ایف بی آئی نے اس سلسلے میں ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے ۔

فلوریڈا میں انتخابی ریلی سے خطاب میں ہلیری کا کہنا تھا کہ اگر وہ صدر منتخب ہوگئیں اور صنفی اور جنسی مساوات کا بل منظور کروائیں گی ۔

ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست لاس ویگاس میں ایک چرچ کی دعائیہ تقریب میں شرکت کی ۔ تقریب کے بعد ایک انتخابی ریلی سے خطاب میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ ایف بی آئی کی جانب سے ہلیری کی ای میلز کی دوبارہ تحقیقات کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔

انہوں نے ہلیری پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے اٹارنی جنرل لوریٹا لینچ کو رشوت دینے کی کوشش کی ہے کیونکہ ہلیری نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ لوریٹا کو دوبارہ اٹارنی جنرل بنانے پر غور کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسی لیے میں کہتا ہوں کہ ہمارا نظام دھاندلی زدہ ہوچکا ہے۔

امریکی سیکریٹری خارجہ جان کیری کا کہنا تھا کہ ایف بی آئی نے ہلیری کلنٹن کی ای میلز سے متعلق نئی تحقیقات کے لیے ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی ایف بی آئی نے ان کے محکمے سے اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی درخواست کی ہے

SHARE

LEAVE A REPLY