جرمن چانسلر انگیلا میرکل کے قدامت پسند سیاسی اتحاد اور مرکزی اپوزیشن جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے مابین مخلوط حکومت سازی کے مذاکرات کے ابتدائی دور میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔

فریقین کسی نتیجے پر پہنچنے کی خاطر گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے مکالمت میں مصروف ہیں۔ ان مذاکرات میں یہ فیصلہ کیا جانا ہے کہ آیا ان جماعتوں کو حکومت سازی کے لیے آپس میں باقاعدہ بات چیت کرنا چاہیے یا نہیں۔

گزشتہ برس چوبیس ستمبر کے پارلیمانی الیکشن میں میرکل کی سیاسی جماعت کرسچین ڈیموکریٹک یونین اور اس کی ہم خیال کرسچین سوشل یونین قطعی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام ہو گئی تھیں۔ اسی لیے اب صرف ایک مخلوط حکومت ہی قائم ہو سکتی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY